BRICS Foreign Minister meet: برکس وزرائے خارجہ اجلاس 2026 کا نئی دہلی میں آغاز، ایس جے شنکر کی سرگئی لاوروف اور عباس عراقچی سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقات
بھارت منڈپم میں برکس ممالک اور شراکت دار ملکوں کے نمائندے جمع ہوئے ہیں جہاں اقتصادی تعاون، عالمی سلامتی اور کثیر جہتی اصلاحات پر تبادلۂ خیال ہورہا ہے۔ اجلاس کا مقصد عالمی معیشت میں برکس کی اجتماعی آواز کو مضبوط بنانا، بینکنگ، سرمایہ کاری، اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانا، اور بین الاقوامی سلامتی و گورننس پر یکساں موقف اختیار کرنا ہے۔
PM Modi meets Vietnam President: وزیراعظم نریندر مودی کی ویتنام کے صدر تو لام سے ملاقات، جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر اہم پیش رفت
صدر تو لام اپنے دورے کے دوران ممبئی بھی جائیں گے، جہاں وہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔
NSA Doval meets UAE President: اجیت ڈووال کی ابو ظہبی میں شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات، جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور خطے کی سکیورٹی پر تبادلۂ خیال
بھارتی سفارت خانے کے مطابق، اجیت ڈووال نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات بھی پیش کیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے، علاقائی سکیورٹی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
US-Iran Talks: امریکہ-ایران مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع، اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کے باوجود رابطے برقرار، جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے پیش رفت کی امید
پہلے دور کی بات چیت میں اگرچہ کسی حتمی معاہدے تک رسائی حاصل نہیں کی، لیکن اس نے دونوں فریقین کے درمیان براہِ راست رابطے کی راہ ہموار کر دی۔ اب دوسرے دور کی بات چیت کو اسی تسلسل کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے، جہاں پہلے دور میں زیرِ بحث آنے والے نکات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
US-Iran talks concludes: اسلام آباد میں امریکہ–ایران مذاکرات کے پہلے مرحلے میں ایرانی مفادات کو مقدم رکھنے کا عزم، دونوں ممالک کے درمیان تحریری مسودوں کا تبادلہ
اطلاعات کے مطابق یہ مذاکرات رات گئے تک جاری رہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ فریقین کسی مشترکہ فریم ورک تک پہنچنے کی سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مرحلہ ممکنہ طور پر اس دور کے مذاکرات کا فیصلہ کن موقع ثابت ہو سکتا ہے۔
Delegation meets: نوگانواں سادات کے وفد کی ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے سے ملاقات، اسرائیل-امریکہ جارحیت کی سخت مذمت
وفد نے ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کو جنگ کے پیش نظر انسانی مدد کے لیے نوگانواں سادات کے افراد کی طرف سے رقم ہدیہ کی۔ وفد نے ایرانی رہبراعلیٰ کو شہید کیے جانے کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کی مذمت کی۔
Jaishankar met with President Macron: ڈاکٹر ایس جے شنکر کی پیرس میں ایمانوئل میکرون سے ملاقات، وزیراعظم مودی کا پیغام پہنچایا، دوطرفہ تعلقات اورعالمی امور پر تبادلۂ خیال
یہ ملاقات بھارت اور فرانس کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں، جو مستقبل میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔
PM Modi speaks with Iranian President: وزیراعظم نریندر مودی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے گفتگو، عید اور نوروز کی مبارکباد
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ فضائی حملوں کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت کئی اعلیٰ عہدیدار ان حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ جوابی کارروائی میں ایران نے خلیج میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد 22 دن گزرنے کے باوجود صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔
West Asia conflict: مغربی ایشیا کی صورتحال پر وزیراعظم مودی کی فرانسیسی صدر سے گفتگو، کشیدگی کے درمیان سفارت کاری پر زور
وزیراعظم مودی نے متحدہ عرب امارات، اسرائیل، سعودی عرب، اردن، بحرین، عمان، کویت اور قطر کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔ ان گفتگوؤں کے دوران انہوں نے حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی اور ان ممالک میں مقیم بھارتی شہریوں کی سلامتی کے بارے میں دریافت کیا۔
India-Finland believe in rule of law: بھارت اور فن لینڈ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مغربی ایشیا تنازع کے درمیان وزیراعظم مودی کی امن کی اپیل
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا اس وقت عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال سے گزر رہی ہے اور مختلف خطوں میں تنازعات جاری ہیں۔ ایسے ماحول میں بھارت اور یورپ کے درمیان تعلقات ایک سنہری دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ یوکرین سے مغربی ایشیا تک تنازعات کے خاتمے کی حمایت۔





