Bharat Express DD Free Dish

Delhi Weather Update

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو صاف آسمان اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ آج صبح کے وقت  دھند چھائی ہوئی تھی۔ دہلی میں 7 فروری کو کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 4 فروری کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 8 فروری تک کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 3 سے 5 فروری کے درمیان کئی ریاستوں میں ہلکی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

دارالحکومت میں موسم بدل رہا ہے۔ اب دہلی میں سردی کا اثر آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، اتوار کو یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اوسط سے 1.6 ڈگری زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جمعہ کو آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے بعد موسم میں تبدیلی آئے گی اور ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے درجہ حرارت گر جائے گا۔ 25 جنوری سے 29 جنوری تک موسم صاف رہے گا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.7 ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.1 ڈگری زیادہ ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق،  جمعہ کو دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 294 ریکارڈ کیا گیا،  جو کہ انتہائی ’خراب‘  زمرے میں ہے۔   دہلی این سی آر میں آلودگی کی سطح میں کمی کے درمیان،  سینٹرل ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے GRAP-3 کے تحت لگائی گئی پابندیوں کو واپس لے لیاہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی شام اور رات کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کے باعث دہلی این سی آر علاقے میں سردی بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے گھنی دھند کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار مسلسل دوسرے دن بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) نے منگل کی صبح 6 بجے تک ہوا کے معیار کا انڈیکس (AQI) 310 پر ریکارڈ کیا۔

ان دنوں مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سردی بہت زیادہ ہونے جا رہی ہے۔ پہاڑی ریاستوں میں شدید بارش کا اورنج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔