Bharat Express DD Free Dish

Delhi Weather Update

فروری کے آغاز کے ساتھ ہی شمالی اور وسطی بھارت میں موسم نے اچانک رخ بدل لیا ہے۔ دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش میں دھند، بارش، تیز ہوائیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات اور آلودگی کنٹرول بورڈ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، بزرگ اور بچے خصوصی احتیاط برتیں اور بارش و تیز ہواؤں کے دوران ہوشیار رہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی علاقے میں اچھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ 28 سے 31 جنوری کے درمیان کم از کم درجۂ حرارت میں ہلکا سا اضافہ ہو سکتا ہے۔ وہیں، یکم فروری سے ایک بار پھر موسم کروٹ لے گا اور سردی کا اثر برقرار رہے گا۔

بھارت کے محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق 16 جنوری تک دہلی کے کچھ حصوں میں سرد لہر برقرار رہ سکتی ہے۔ آج دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے دھوپ نکلنے کے امکانات کم ہیں۔اس کے ساتھ ہی تقریباً 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،

این سی آر کے فرید آباد اور ریواڑی سمیت کئی علاقوں میں پالا پڑا۔ گروگرام میں گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشوں پر برف کی باریک تہہ دیکھی گئی اور خشک گھاس بھربھری ہو گئی۔ دیہی علاقوں میں کھیتوں کی منڈیر اور گاڑیوں پر پالا زیادہ واضح نظر آیا۔

بارش کے باعث دہلی میں آلودگی کی سطح میں کمی آنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دہلی کا کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے، لیکن سرد لہر کا سلسلہ ابھی جاری رہے گا

دہلی کے کئی علاقوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 5 ڈگری سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 12 ڈگری تک ہی رہنے کی توقع ہے۔اتراکھنڈ کے نینی تال میں کم سے کم درجۂ حرارت 2 ڈگری سے نیچے چلا گیا ہے،

شمالی بھارت میں موسم نے اچانک سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔ شدید سردی، گھنے کہرے اور بڑھتی ہوئی آلودگی نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی ہند کے کئی ریاستوں میں بچوں کی حفاظت اور صحت کو ترجیح دیتے ہوئے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 27 سے 29 دسمبر کے درمیان دہلی این سی آر میں گھنے سے بہت گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ان دنوں صبح کے ابتدائی اوقات میں کہرا زیادہ شدید رہنے کا خدشہ ہے۔ 29 اور 30 دسمبر کو بھی اسی طرح کے حالات برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شمالی بھارت اس وقت شدید سردی اور گھنے کہرے کے دوہرے حملے کی زد میں ہے، جس نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد میدانی علاقوں میں سرد ہواؤں، شبنمی لہر اور کہرے نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔