Bharat Express

Delhi Weather Update

آئی ایم ڈی کے مطابق شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب میں مختلف  مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے

دو سے تین دنوں میں دہلی، مغربی یوپی، ہریانہ، پنجاب اور مدھیہ پردیش کے مغربی حصوں سمیت پورے راجستھان کے درجہ حرارت میں گراوٹ آسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، راجدھانی دہلی میں بھی آئندہ کئی دن سطحی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

 مشرقی اتر پردیش، مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ اور تریپورہ میں آج گھنی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ دوسری طرف بہار، مغربی بنگال، مدھیہ مہاراشٹر، جنوبی کرناٹک، اتر پردیش اور تلنگانہ میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے