Arvind Kejriwal Health: سی بی آئی کی گرفتاری پر سماعت کے درمیان عدالت میں بگڑی اروند کیجریوال کی طبیعت
سی ایم کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی طرف سے جاری ویڈیو میں وہ نظر آ رہی ہیں۔ سی بی آئی نے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں سی ایم کیجریوال کو آج گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے بعد انہیں دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔
Arvind Kejriwal Arrest: اروند کیجریوال کو بڑا جھٹکا، سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی سماعت سے پہلے ہی کیا گرفتار
کیجریوال کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سپریم کورٹ میں ان کی ایک عرضی پر سماعت ہو رہی ہے۔ اس عرضی کے ذریعے دہلی کے وزیر اعلیٰ نے دہلی ہائی کورٹ کے ضمانت کے حکم پر روک کو چیلنج کیا ہے۔
Arvind Kejriwal: کیجریوال کو گرفتار کر سکتی ہے سی بی آئی، سی ایم کو تہاڑ سے راؤز ایونیو کورٹ لایا گیا
اروند کیجریوال کی عدالت میں پیشی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دہلی ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت پر روک لگا دی ہے۔ سی بی آئی نے راؤز ایونیو کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے پروڈکشن وارنٹ جاری کیا تھا۔
Arvind Kejriwal Bail News: اروند کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، عدالت نے راؤز ایوینیو کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی
ہائی کورٹ نے کہا کہ معاملے کو سن رہی بینچ میں تفصیلی سماعت کی ضرورت ہے۔ اس لئے فی الحال نچلی عدالت کے حکم پر روک برقرار رہے گی۔ اب سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت 26 جون کو ہوگی۔
Who is Judge Nyay Bindu? کون ہیں دہلی شراب معاملے میں اروند کیجریوال کو ضمانت دینے والی جج نیائے بندو؟
تہاڑجیل میں بند دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ سے 19 جون کو مستقل ضمانت مل گئی تھی، لیکن ای ڈی نے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور رہائی سے پہلے ہی عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔
Arvind Kejriwal Bail News: ابھی جیل میں ہی رہیں گے اروند کیجریوال، ای ڈی کی عرضی پردہلی ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ
شراب گھوٹالہ معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔ دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ نے جمعرات کو ان کو مستقل ضمانت دے دی تھی۔ اس کے خلاف ای ڈی دہلی ہائی کورٹ پہنچی تھی۔
Arvind Kejriwal Bail: آج تہاڑ جیل پہنچے گا ضمانت کا حکم، باہر آئیں گے دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال
جمعرات کو مسلسل دوسرے دن سی ایم کیجریوال کی درخواست ضمانت پر دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی ایم کیجریوال کے وکیل اور ای ڈی کے دلائل سنے۔ عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
Arvind Kejriwal Judicial Custody Extended: اروند کیجریوال کی عدالتی حراست 3 جولائی تک بڑھائی گئی
دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ونود چوہان کوبی آرایس لیڈرکے کویتا کے پی اے کے ذریعہ 25 کروڑ روپئے ملے تھے۔
اروند کیجریوال کو لگا بڑا جھٹکا، راؤز ایوینیو کورٹ سے نہیں ملی راحت، کل کرنا ہوگا سرینڈر
دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کی ضمانت عرضی پر راؤز ایوینیو کورٹ میں سماعت مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے عبوری ضمانت پر فیصلہ 5 جون کے لئے محفوظ رکھ لیا ہے۔
Delhi Liquor Scam: دہلی شراب گھوٹالہ میں منیش سسودیا کو نہیں ملی کوئی راحت، عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع
سی بی آئی اور ای ڈی، دہلی شراب پالیسی بے ضابطگیوں کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی دونوں ایجنسیوں نے اب تک 15 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور چھ چارج شیٹ داخل کی ہیں۔





