Bharat Express DD Free Dish

Delhi Riots 2020

دہلی ہائی کورٹ نے فروری 2020 کے دہلی فسادات میں سازش کرنے سے متعلق کیس کے ملزم شاداب احمد کی درخواست ضمانت پراپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ یواے پی اے کے تحت گرفتار شاداب پرشہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہروں کے دوران فسادات بھڑکانے کا الزام ہے۔

شفاء الرحمن کی جانب سے سینئر وکیل سلمان خورشید نے ان الزامات کی تردید کی کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران شفاء الرحمان نے مالی امداد فراہم کی۔

دہلی کی ایک عدالت نے فروری 2020 میں قومی دارالحکومت میں ہونے والے فسادات کے دوران دو افراد کے قتل کے الزام میں 12 افراد کو بری کر دیا ہے۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرامت پرساد نے دلیل دی تھی کہ دہلی میں فسادات کی بڑی سازش میں کپل مشرا کے رول کی پہلے ہی چھان بین ہوچکی تھی۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کوبتایا تھا کہ کپل مشرا کوپھنسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے ملزم محمد سلیم خان کواپنی بیٹی کے امتحان فیس کے لئے پیسے کا انتظام کرنے سے متعلق 10 دنوں کی عبوری ضمانت دی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پران بے گناہ افراد کو قانونی مدد فراہم کی گئی۔ کڑکڑ ڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج پلاستیہ پرماچالا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد پر ببوکے قتل میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

عدالت نے کہا کہ کپل مشرا کیس میں دہلی پولیس کی ایکشن رپورٹ مکمل طور پر خاموش ہے۔ جج نے کہا کہ یا تو تفتیشی افسر مشرا سے تفتیش کرنے میں ناکام رہے یا پھر اس نے اپنے خلاف الزامات کو چھپانے کی کوشش کی۔

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش کی۔ اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کا شکریہ ادا کیا۔

طاہر حسین نے کہا کہ اس وقت عدالت میں بحث صرف الزامات عائد کرنے پر ہو رہی ہے۔ اسے مکمل ہونے میں کافی وقت لگنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، ایک اور ملزم کی درخواست پر، ہائی کورٹ نے فی الحال اس عدالت کو الزامات طے کرنے کے احکامات دینے سے روک دیا ہے۔

عمرخالد اور میران حیدرکودہلی فساد معاملے میں عدالت سے ضمانت نہیں مل پائی ہے۔ ان کے معاملے میں دسمبرمہینے میں پھر سماعت ہونی ہے۔