Bharat Express DD Free Dish

Delhi Police

ایک ہی تاریخ لیکن نئی پارلیمنٹ۔ لوک سبھا کے ایوان کے اندر، دو آدمی اچانک تماشائیوں کی گیلری سے نیچے چھلانگ لگاتے ہیں اور اپنے جوتوں سے پمپ نکال کر دھواں چھوڑتے ہیں۔ اس کے بعد پورے ایوان میں دھواں پھیل جاتا ہے اور افراتفری مچ جاتی ہے۔

ملزمین کی شناخت یوپی کے لکھنو کے باشندہ ساگر شرما، کرناٹک کے منورنجن ڈی، جیند کی نیلم اور مہاراشٹر کے امول شندے کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے ان لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے۔

پارلیمنٹ حملے کی برسی پر ایک بار پھر پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں کوتاہی ہوئی اور دو نوجوانوں نے پارلیمنٹ میں گھس کر افراتفری مچادی۔

پارلیمنٹ میں وقفہ صفر کے دوران آڈینس گیلری میں بیٹھے دو نوجوان لوک سبھا میں کود گئے اور ٹیبل پر کودتے ہوئے دھواں اور اسپرے کردیا۔ اس حادثہ سے کچھ ہی وقت پہلے پارلیمنٹ کے باہر ٹرانسپورٹ بھون کے سامنے بھی ایک نوجوان اور ایک لڑکی کو تقریباً اسی طرح کی گیس کا چھڑکاؤ کرکے نعرے بازی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

کرائم برانچ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ دہلی وزیر آباد علاقے میں پیش آیا۔ جس تاجر کے گھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ تعمیراتی سامان کا سودا کرتا ہے۔ کرائم برانچ نے اس واقعہ میں ملوث دونوں نابالغوں کو سونی پت سے حراست میں لیا ہے۔

 دہلی پولیس اسپیشل سیل اورگینگسٹرس کے درمیان تصادم کے دوران لارنس بشنوئی گینگ کے دو شوٹرس کو گرفتار کرلیا۔ دونوں شوٹرس گولڈی برار گینگ سے بھی وابستہ ہیں۔

مختلف سیاسی جماعتوں اورغیرسرکاری تنظیموں کے اراکین نے بدھ کے روزیہاں جنترمنتر کے قریب 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کے انہدام کی 31 ویں برسی کے موقع پر ایک احتجاجی مارچ کیا۔ تاہم پولیس نے مارچ کوروک مظاہرین کومنتشرکردیا۔

سومیا وشوناتھن قتل معاملے میں ساکیت کورٹ نے قصوروارقرار دیئے گئے 4 ملزمین کو عمرقید کی سزا سنائی۔ ان پر عدالت نے 1.25 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ وہیں پانچویں ملزم اجے سیٹھی کو 3 سال کی سزا مقررکی ہے۔

سبھی جیت پور ایکسٹینشن-2 کے رہائشی اور پڑوسی ہیں۔ پولیس کے ڈپٹی کمشنر، جنوب مشرقی، راجیش دیو نے کہا کہ شام تقریباً 6.30 بجے ایک دیوار گرنے سے ایک لڑکے کی موت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ویلکم ایریا کے جنتا مزدور کالونی میں پیش آیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں اس قتل کے پیچھے ڈکیتی کی وجہ سامنے آئی ہے۔