Bharat Express DD Free Dish

Delhi NCR

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر 18 ستمبرکو دہلی-این سی آر میں دن بھر آسمان ابر آلود رہنے اور کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کو ہلکی سے درمیانی بارش  ہورہی ہے۔ آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری رہ سکتا ہے۔

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا اور دہلی این سی آر کے ایک حصے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ یہاں پیٹرول 6 پیسے سستا 96.92 فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

دہلی سے متصل نوئیڈا میں بدھ کی صبح موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ لوگوں کوامس بھری  گرمی سے راحت تو ملی۔  بارش کے باعث جگہ جگہ  سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے مناظر ہر طرف دیکھائی دے رہے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو اعلان کیا کہ دارالحکومت میں دو دن سے جاری بارش کی وجہ سے پیر کو تمام اسکول بند رہیں گے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور کیرالہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ تمل ناڈو میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

آج دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے اور آسمان عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس  بنے رہنے کا امکان ہے

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، مشرقی ہندوستان میں اگلے تین دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری سیلسیس تک کمی کا امکان ہے

اسکائی میٹ کے مطابق دہلی میں بارش کا موسم ختم ہو چکا ہے۔ اپریل میں معمول کی بارش ہوتی ہے اور آنے والے دنوں میں موسم خشک رہنے والا ہے۔ شمال مغربی سمت سے آنے والی گرم ہوائیں دارالحکومت میں درجہ حرارت میں اضافہ کرتی رہیں گی

ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ملک کی کئی ریاستوں میں ہوا کا دباؤ رہے گا، جس کی وجہ سے 4 اپریل کو راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے