Bharat Express

Delhi-NCR: دہلی-این سی آرمیں موسم رہےگا خوش گوار! دہلی-این سی آر سمیت ان ریاستوں میں بارش کی امید

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، مشرقی ہندوستان میں اگلے تین دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری سیلسیس تک کمی کا امکان ہے

دہلی-این سی آرمیں موسم رہےگا خوش گوار! دہلی-این سی آر سمیت ان ریاستوں میں بارش کی امید

Delhi-NCR: شمالی ہندوستان کا موسم ایک بار پھر بدلنے والا ہے۔ دہلی-این سی آر، بہار اور اتر پردیش میں بارش کے سبب موسم میں تبدیلی کے امکانات ہونے کی امید بنی ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات  27 اپریل سے دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں بارش ہونے کی امید بنی ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے درجہ حرارت  کمی واقع ہونے کی امید ہوسکتی ہے۔
دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اسی کے ساتھ ہی 26 اور 27 اپریل کے درمیان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ 25 سے 27 اپریل تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی 28 اور 29 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش  ہونے کی امید بنی ہوئی ہے ۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، مشرقی ہندوستان میں اگلے تین دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری سیلسیس تک کمی کا امکان ہے۔اسی کے  ساتھ ہی شمال مغربی اور مغربی ہندوستان میں اگلے ایک سے دو دنوںموسم میں کوئی خاص  تبدیلی ہونے کی امید نہیں ہے۔ بہار، یوپی، کیرالہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش اور دیگر ریاستوں میں اس وقت گرمی  اپنے عروج پر ہے، محکمہ  موسمیات کے مطابق یہاں چند دنوں میں موسم میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔

 کچھ ریاستوں ژالہ باری متوقع ہے

آئی ایم ڈی کے مطابق راجستھان، اڈیشہ، وسطی، مغربی اور جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے کئی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34-40 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں معمول سے 2-5 ڈگری سیلسیس کم ہے اور ملک کے باقی حصوں میں معمول کے قریب ہے۔ 25 سے 27 اپریل کے درمیان اڈیشہ میں کئی مقامات پر ژالہ باری کےامکان  ہیں۔ 25-26 اپریل کو ودربھ، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ اور مشرقی مدھیہ پردیش میں 26 اپریل کو ژالہ باری کا امکان ہے۔ 25 سے 27 اپریل کے دوران مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں کچھ مقامات پر اولے پڑ سکتے ہیں۔

13 ریاستوں میں گرج چمک اور بارش

آئی ایم ڈی کے مطابق 28 اپریل کو اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ کے کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 26 اور 27 اپریل کو کیرالہ میں کچھ مقامات پر اور تلنگانہ میں 27 اپریل کو شدیدبارش ہوسکتی ہے۔ مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ میں 27 اور گجرات میں 28 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، 26 سے 28 اپریل کے دوران مغربی ہمالیائی علاقے میں گرج چمک اور برفباری کی توقع ہے۔ جب کہ 27-28 اپریل کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

-بھارت ایکسپریس