Bharat Express DD Free Dish

Delhi High Court

فلم کے پروڈیوسرز کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل نے کہا کہ کسی شخص کی موت کے بعد رازداری کے حق کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ معاملہ زیر سماعت ہے اور مدعا علیہان سے اپیل پر اپنا جواب داخل کرنے کو کہا

مرکز نے مشورہ دیا ہے کہ جب یہ بہت ضروری ہو، تبھی عدالت کسی افسر کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کو کہے۔ اس دوران اس کے لباس پر غیر ضروری تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔مرکزی حکومت یہ بھی چاہتی ہے کہ کسی افسر کے خلاف توہین کا مقدمہ ان احکامات کی عدم تعمیل پر ہونا چاہیے، جن پر عمل کرنا اس کے لیے ممکن تھا۔

آلوک موریہ  اور جیوتی موریہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔ بعد میں 2015 میں جیوتی موریہ کو یو پی پی ایس سی میں ایس ڈی ایم کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے ایس ڈی ایم کے عہدے پر 16واں رینک حاصل کیا تھ

 جم خانہ کلب میں مالی بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزامات سے متعلق کلب کے صدر ملے سنہا بھی کٹہرے میں نظرآرہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی کے اس بیان نے عام لوگوں کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا کر دی ہے کہ آئندہ انتخابات قومی اتحاد (این ڈی اے) اور  انڈیا کے درمیان لڑے جائیں گے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو بھی شکایت کی تھی، لیکن ای سی آئی نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی نے ایشیائی کھیلوں کے لئے راست طور پر داخلہ دے دیا تھا۔ دونوں پہلوان جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ میں شامل رہے تھے۔

عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہرحسین کے خلاف قتل کی کوشش، فساد اور مجرمانہ سازش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آج ہائی کورٹ نے کچھ شرائط کے ساتھ ان پانچوں معاملوں میں طاہر حسین کو ضمانت دے دی۔

آج سپریم کورٹ میں اس پورے معاملے پر سماعت ہوئی جہاں ہائیکورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا گیا ہے ۔ اُوبر کی طرف سے پیش وکیل نے سپریم کورٹ میں یہ دلیل ضرور پیش کی کہ کئی ڈرائیوں کی روزی روٹی اسی کے سہارے چلتی ہے وہ اسی پر منحصر ہیں ،لیکن پھر بھی عدالت عظمیٰ نے اس پر دھیان نہیں دیا۔

ڈی ایم کے ایم پی آر گریراجن کو چیئرمین نے  اے3  دین دیال اپادھیا مارگ الاٹ کیا تھا۔ جو ٹائپ سات  گھر ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی نے اسے بدل کر 702 برہم پتر کیا ہے۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نزدیکی اسپتال ایل ان جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔