Urdu Conclave 2026

Delhi Haj Committee

وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں عوام سے اپیل کی تھی کہ غیر ضروری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں، پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں اور توانائی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے آخری قافلے کے حجاج کرام سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اوردعا کی کہ وہ مکمل صحت وسلامتی کے ساتھ اپنے وطن واپس لوٹیں۔ انہوں نے حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ حج کے دوران ملک میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔

اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے 53بنا محرم حج کرنے والی خواتین کا استقبال کیا۔

دہلی حج کمیٹی حج پر جانے والے لوگوں کو طرح طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ درخواست بھرنے سے لے کر دستاویزات، ویکسینیشن اور طبی سہولیات تک کمیٹی یقینی بناتی ہے۔

ہندوستان بھر میں کل 20 حج ایمبارکیشن پوائنٹ ہیں جہاں سے عازمین حج کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ جس میں دہلی سب سے بڑا ایمبارکیشن پوائنٹ ہے جہاں سے اس بارسب سے زیادہ تقریبا 22000 عازمین حج مقدس حج بیت اللہ کے لیے پرواز کریں گے اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ان تمام عازمین حج کے لیے تمام قسم کی مقامی سہولیات فراہم کرے گی

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی پہل اور خصوصی کوششوں کے نتیجے میں، 18 دسمبر 2023 کو اس سال مقدس حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند لوگوں کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنے کے لیے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں علاقائی پاسپورٹ آفس کے اشتراک سے پاسپورٹ ہیلپ سینٹر اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس سال دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی ذاتی کوششوں سے 18 دسمبر 2023 کو دوپہر 2:30بجے سے حج منزل میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن  کوثر جہاں نے شرکت کرتے ہوئے حج کمیٹی اسٹاف ٹرسٹ کے اراکین کو سرسید جیسی قابل تقلید شخصیت پر اس پروگرام کے انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سر سید نے دقیا نوسی فکر کو خارج کرتے ہوئے جس جدید تعلیم کے فروغ کے لیے توجہ دلائی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر سیکنڈری اسکول میں وزیر اعظم نریندرمودی کویوم پیدائش، جی-20 کی کامیابی اورچندریان-3 کی کامیابی پرمبارکباد پیش کی گئی، جس میں جامعہ کی طالبات کی شرکت کرائی گئی۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سیاسی اکھاڑہ بن گیا ہے اورکمیٹی میں تکرارکا ماحول بن گیا ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے عام آدمی پارٹی کی قیادت والی دہلی حکومت اور ایم سی ڈی پر حج کے دوران کوئی تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔