Urdu Conclave 2026

Delhi Haj Committee

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام مقدس حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین حج کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے اختتامی تقریب کا انعقاد دہلی کے ایروسٹی واقع لیمن ٹری ہوٹل میں کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جان برملا نے شرکت کی۔

حج 2023 کے اختتام پر منعقدہ تقریب کا دہلی حج کمیٹی کے اراکین بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، عام آدمی پارٹی کے ار اکین اسمبلی عبدالرحمان، حاجی یونس اور کانگریس کونسلر نازیہ دانش نے بائیکاٹ کر دیا۔ جبکہ پورے پروگرام میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے مورچہ سنبھال رکھا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے  مرکزی  حکومت کے کئی حج گروپ آرگنائزرس یعنی ایچ جی اوز، حکومت سے منظور شدہ گروپ، ٹور آپریٹرز جو حج کا اہتمام کرتے ہیں،کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور کوٹہ کو معطل کرنے کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔

دہلی حج کمیٹی کو طویل انتظار کے بعد نیا چیئرمین مل گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین کے لئے بی جے پی رکن کوثر جہاں کے نام کو منظوری دی ہے۔