Bharat Express

Cricket

تیسرے دن کے کھیل کے دوران حسن علی باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے اور انہوں نے کچھ ڈانس موو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے پیچھے موجوداسٹیڈیم میں موجود شائقین  کو کوئی ہچکچاہٹ نہ ہوئی اور وہ بھی پاکستانی کرکٹر کے ساتھ ڈانس میں شامل ہوگئے۔

جنوبی افریقہ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو اننگز اور 32 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کرکٹ کو الوداع کرنے کے بعد امباتی رائیڈو نے سیاسی میدان میں قدم رکھا ہے۔ وہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کی پارٹی وائی ایس آر سی پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

سال 2023 اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ سال ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین سال رہا۔ تاہم، اسے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیم انڈیا اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ جہاں کل سے ٹیسٹ سیریز شروع ہوگی۔ ادھر بھارتی ٹیم کے کوچ راہل ڈریوڈ نے ورلڈ کپ 2023 میں شکست پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

سی ای او کاشی وشواناتھ نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ آیا یہ دھونی کا آخری سیزن ہوگا یا نہیں اور کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ ان کا آخری آئی پی ایل ہوگا یا نہیں۔ دیکھئے جہاں تک کپتان کی بات ہے تو اس کا سیدھا جواب آپ کو  وہ ہی دیں گے۔"

میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو ٹیم انڈیا کی کپتان ہرمن پریت کور نے میچ میں ہندوستان کی واپسی کو یقینی بنایا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ہرمن پریت کور نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

رتوراج گائیکواڈ کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کے بعد، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ان کے متبادل کا اعلان کیا ہے۔

ہاردک پانڈیا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ابھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں، اس لیے وہ آئی پی ایل سے باہر ہو سکتے ہیں۔

کرک بزکی ایک خبر کے مطابق کوہلی فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے بھارت واپس آئے ہیں۔ لیکن یہ سارا معاملہ کیا ہے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔