Bharat Express DD Free Dish

CP Radhakrishnan

وزیر داخلہ نے سی پی رادھا کرشنن کی تنظیمی اور انتظامی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

امت شاہ نے اپنی تقریر میں 130ویں ترمیمی بل 2025 کا بھی بھرپور دفاع کیا، جس کے تحت اگر کوئی وزیراعلیٰ یا وزیراعظم جیل جاتا ہے تو اسے عہدے سے استعفیٰ دینا ہوگا۔

نائب صدرجمہوریہ الیکشن کے لئے این ڈی اے کے امیدوارسی پی رادھا کرشنن نے پرچہ نامزدگی داخل کردی ہے۔ ان کا انڈیا الائنس کے امیدواربی سدرشن ریڈی سے سامنا ہوگا۔

پارلیمنٹ میں این ڈی اے کی مضبوط عددی حیثیت کو دیکھتے ہوئے، سی پی رادھا کرشنن کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ ان کی امیدواری پر این ڈی اے کے تمام اتحادی متفق نظر آتے ہیں، اور ان کے حق میں بڑی تعداد میں ارکان پارلیمان کی موجودگی کی توقع ہے۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے رادھا کرشنن کو باضابطہ طور پر متعارف کروایا اور ان کی عوامی خدمات، تجربے اور سادگی کو سراہا۔

اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزراء جتیندر سنگھ، کرن رجیجو، ارجن رام میگھوال، ایل مرگن اور اراکینِ پارلیمان سمبت پاترا بھی شریک تھے۔

گزشتہ روز بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے رادھاکرشنن کو نائب صدر کے انتخاب کے لیے این ڈی اے کا امیدوار قرار دیا تھا۔ یہ فیصلہ پارٹی کی پارلیمانی بورڈ میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد متفقہ طور پر لیا گیا۔ انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔

آئندہ ماہ 9 ستمبرکو ہونے والا نائب صدرعہدے کا الیکشن این ڈی اے کی طرف سے راجناتھ سنگھ کی نگرانی میں ہوگا۔ این ڈی اے نے اتوار کے روز اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم اپوزیشن کی طرف سے ابھی تک کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کا وسیع تجربہ اور علم ایوان بالا کے وقار میں اضافہ کرے گا اور نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔ اس فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ۔

پانچ ماہ کے بعد ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ہیمنت سورین 28 جون کو جیل سے باہر آئے اور چھٹے دن ہی اتحاد نے چمپئی سورین کی جگہ ہیمنت سورین کو وزیر اعلی بنانے کے فیصلے کو ایک بار پھر منظوری دے دی۔