Urdu Conclave 2026

نائب صدرعہدہ کے الیکشن کے لئے سی پی رادھا کرشنن نے داخل کی پرچہ نامزدگی، وزیراعظم مودی بنے تجویز کنندہ

نائب صدرجمہوریہ الیکشن کے لئے این ڈی اے کے امیدوارسی پی رادھا کرشنن نے پرچہ نامزدگی داخل کردی ہے۔ ان کا انڈیا الائنس کے امیدواربی سدرشن ریڈی سے سامنا ہوگا۔

نائب صدر عہدے کے لئے این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نے پرچہ نامزدگی داخل کی۔

نئی دہلی: نائب صدر عہدے کے الیکشن کے لئے قومی جمہوری اتحاد یا نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) امیدوارسی پی رادھا کرشنن نے بدھ (20 اگست) کو پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ اس دوران وزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ موجود رہے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ وزیراعظم مودی ان کے تجویزکنندہ (پروپوزر) بھی بنے۔ انڈیا الائنس نے نائب صدرعہدے کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کوامیدواربنایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار دونوں ہی امیدوار جنوب (ساؤتھ) سے ہیں۔

سی پی رادھا کرشنن نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے پارلیمنٹ احاطے میں واقع پریرنا استھل جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ پریرنا استھل میں نامورشخصیات کے مجسمے نصب ہیں۔ انہوں نے پہلے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے جھک کرخراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد تمام نامورشخصیات کوخراج عقیدت پیش کیا۔

سی پی رادھا کرشنن کا کیسا رہا ہے سیاسی سفر؟

سی پی رادھا کرشنن کی پیدائش تمل ناڈو کے تریپورمیں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1974 میں بھارتیہ جن سنگھ کے ساتھ سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ سی پی رادھا کرشنن کوئٹمبور سے دو بار لوک سبھا رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔ وہ تمل ناڈو بی جے پی کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ اورتلنگانہ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے جنوبی ہندوستان میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لئے کافی کام کیا ہے۔

نائب صدر عہدے کے لئے کون ہے انڈیا الائنس کا امیدوار!

انڈیا الائنس نے سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کواپنا امیدواربنایا ہے۔ وہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں جج رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کا کردار نبھایا ہے۔ سدرشن ریڈی 2007 سے 2011 تک سپریم کورٹ کے جسٹس رہ چکے ہیں۔ اب انہیں انڈیا الائنس نے نائب صدرعہدے کے الیکشن کے لئے میدان میں اتاردیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read