Bharat Express DD Free Dish

Vice President Election

شہری ترقی کی وزارت کی جانب سے، وزارت کے تحت اسٹیٹ ڈائریکٹرنے سابق نائب صدرجگدیپ دھنکھڑکے لیے 34 اے پی جے عبدالکلام مارگ پرواقع ایک ٹائپ 8 بنگلہ بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ اسے ان کے لئے الاٹ کردیا گیا ہے، لیکن اسے تیارہونے میں تقریباً 3 ماہ لگیں گے۔

جگدیپ دھنکھڑ1993 میں اجمیرضلع کی کشن گڑھ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب کئے گئے تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے پنشن کے لئے درخواست دی ہے۔

نائب صدرجمہوریہ الیکشن کے لئے این ڈی اے کے امیدوارسی پی رادھا کرشنن نے پرچہ نامزدگی داخل کردی ہے۔ ان کا انڈیا الائنس کے امیدواربی سدرشن ریڈی سے سامنا ہوگا۔

انڈیا الائنس نے سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کو نائب صدر عہدے کا امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا۔ این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کا مقابلہ تلنگانہ سے آنے والے جسٹس بی سدرشن ریڈی سے ہوگا۔

میٹنگ میں جے پی نڈا، امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سمیت اہم رہنما شریک ہوں گے،21  اگست کو دہلی میں کاغذات نامزدگی داخل، این ڈی اے وزرائے اعلیٰ کو طلب کیا گیا

الیکشن کمیشن نے نائب صدر عہدے کے الیکشن سے متعلق بڑی جانکاری دی ہے۔ نائب صدر کے الیکشن کے لئے 7 اگست سے 21 اگست تک پرچہ نامزدگی داخل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 25 اگست تک امیدواری واپس لئے جاسکتے ہیں۔ ووٹنگ کی تاریخ 9 ستمبر متعین کی گئی ہے۔