انڈیا الائنس نے بی سدرشن ریڈی کو نائب صدر عہدے کا امیدوار بنایا ہے۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: نائب صدرالیکشن 2025 کے لئے انڈیا الائنس نے مشترکہ امیدوارکا باضابطہ طورپراعلان کردیا ہے۔ انڈیا الائنس نے سابق جج بال کرشن سدرشن ریڈی کونائب صدرعہدے کا امیدواربنایا ہے۔ کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے انڈیا الائنس کے لیڈران کی موجودگی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ کے سابق جج اورگوا کے سابق لوک آیکت (ریٹائرڈ) بال کرشن سدرشن ریڈی کوامیدواربنائے جانے کا باضابطہ طورپراعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 19 اگست کو وہ پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ این ڈی اے امیدوارسی پی رادھا کرشنن کا مقابلہ تلنگانہ سے آنے والے بی سدرشن ریڈی سے ہوگا۔ ملیکا ارجن کھڑگے کے مطابق، اپوزیشن کی سبھی پارٹیوں سے بات چیت کے بعد بی سدرشن ریڈی کوامیدواربنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ (وچاردھارا) کی لڑائی ہے۔ ہم بی جے پی کے نظریے کے خلاف ہیں۔ اس لئے ہم آرایس ایس امیدوارکا مقابلہ کریں گے۔
آپ کوبتا دیں کہ کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پراپوزیشن لیڈران کی میٹنگ میں امیدوارطے کیا گیا۔ انڈیا الائنس کی میٹنگ میں این سی پی صدرشرد پوار، ٹی ایم سی لیڈرڈیرک اوبرائن، شیوسینا (یوبی ٹی) لیڈراروند ساونت اورسنجے راؤت، سماجوادی پارٹی کے لیڈردھرمیندریادوکے علاوہ کئی پارٹیوں کے لیڈران موجود رہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے اعلان کیا کہ بی درشن ریڈی کے نام کی حمایت عام آدمی پارٹی نے بھی کی ہے۔
#WATCH | Former Supreme Court Judge B. Sudershan Reddy named INDIA alliance candidate for the Vice President post
Congress national president Mallikarjun Kharge says, “B. Sudershan Reddy is one of India’s most distinguished and progressive jurists. He has had a long and eminent… pic.twitter.com/xfoi0COHlp
— ANI (@ANI) August 19, 2025
حکومت کے ساتھ نہیں بنی رضامندی
حکومت کی کوشش نائب صدرکے نام پررضامندی بنانے کی تھی۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اپوزیشن لیڈران سے رابطہ کیا تھا، لیکن بات نہیں بن پائی۔ این ڈی اے نے دودن پہلے سی پی رادھا کرشنن کے نام کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد وزیردفاع راجناتھ سنگھ کوسبھی پارٹیوں سے بات چیت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انڈیا الائنس کی میٹنگ میں بی سدرشن ریڈی سے پہلے ڈی ایم کے کے تروچی شیوا کے نام پر بھی سیاسی گلیاروں میں بحث چل رہی تھی، لیکن انڈیا الائنس نے تلنگانہ سے آنے والے سدرشن ریڈی کوہی نائب صدرامیدواربنانے کا فیصلہ کیا۔
کون ہیں بی سدرشن ریڈی؟
بی سدرشن ریڈی 2007 سے 2011 تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں۔ 1946 میں پیدا ہوئے سدرشن ریڈی کی ابتدائی تعلیم آندھرا پردیش میں ہوئی ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے سدرشن ریڈی نے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد مشہوروکیل کے پرتاپ ریڈی کے ماتحت کام شروع کیا۔ اگست 1988 میں ریڈی کوہائی کورٹ میں سرکاری وکیل مقررکیا گیا۔ 1993 میں سدرشن ریڈی آندھرا پردیش کے ایڈیشنل جج مقررکئے گئے۔ سال 2005 میں ریڈی کوگوہاٹی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا۔ 2007 میں سدرشن ریڈی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ 2013 میں ریڈی کوگوا کا لوک آیکت مقررکیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




