Bharat Express DD Free Dish

استعفیٰ کے 40 دن بعد جگدیپ دھنکھڑ نے خالی کردی سرکاری رہائش گاہ، اب یہ ہوگا سابق نائب صدر کا ٹھکانہ

شہری ترقی کی وزارت کی جانب سے، وزارت کے تحت اسٹیٹ ڈائریکٹرنے سابق نائب صدرجگدیپ دھنکھڑکے لیے 34 اے پی جے عبدالکلام مارگ پرواقع ایک ٹائپ 8 بنگلہ بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ اسے ان کے لئے الاٹ کردیا گیا ہے، لیکن اسے تیارہونے میں تقریباً 3 ماہ لگیں گے۔

سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جگدیپ دھنکھڑنے اب اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کر دیا ہے۔ حکومت نے انہیں 34 اے پی جے عبدالکلام روڈ پرایک ٹائپ 8 بنگلہ الاٹ کیا ہے، حالانکہ اسے تیارہونے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں، اس لئے یہ ان کے لیے متبادل انتظام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق نائب صدرجگدیپ دھنکھڑاب ایک نجی رہائش گاہ میں رہنے چلے گئے ہیں۔ فی الحال وہ چھترپورمیں انڈین نیشنل لوک دل کے قومی جنرل سکریٹری اورسابق نائب وزیراعظم دیوی لال کے پوتے ابھے سنگھ چوٹالہ کے پرائیویٹ فارم ہاؤس میں قیام کریں گے۔ جگدیپ دھنکھڑ 15 گدائی پورچھترپورمیں شفٹ ہوگئے ہیں۔ تاہم، یہ ان کے لئے ایک متبادل انتظام ہے۔ جب حکومت ان کے لئے ٹائپ-8 بنگلہ مختص کرے گی تووہ وہاں شفٹ ہوجائیں گے۔

تین ماہ میں تیارہوگا ٹائپ-8بنگلہ

شہری ترقیات کی وزارت کے تحت ڈائرکٹرآف اسٹیٹ نے سابق نائب صدرکے لیے 34 اے پی جے عبدالکلام مارگ پرواقع ٹائپ -8 بنگلہ بھی خالی کرا لیا ہے۔ اسے ان کے لئے الاٹ کردیا گیا ہے، لیکن اسے تیارہونے میں تقریباً 3 ماہ لگیں گے۔ جب تک یہ بنگلہ تیارنہیں ہوتا، جگدیپ دھنکھڑچھترپورمیں چوٹالہ کے فارم ہاؤس میں قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ جگدیپ دھنکھڑنے 21 جولائی کونائب صدرکے عہدے سے غیرمتوقع طورپراستعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے استعفیٰ کی وجہ صحت کی وجوہات بتائی۔ دھنکھڑاستعفیٰ دینے کے بعد بھی نائب صدرانکلیو میں رہ رہے تھے۔ قواعد کے مطابق، استعفیٰ دینے کے بعد وہ تقریباً 15 ماہ تک یہاں رہ سکتے تھے، لیکن انہوں نے استعفیٰ دینے کے 40 دن بعد یہ بنگلہ خالی کردیا۔

ٹائپ-8 بنگلہ یا آبائی مقام پر2 ایکڑزمین

اپنے استعفیٰ کے بعد، جگدیپ دھنکھڑنے ابھی تک مرکزی وزارت برائے شہری ترقیات سے نئے بنگلے کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ وزارت نے پہلے ہی ان کے لیے ایک علیحدہ بنگلے کا انتظام کررکھا ہے۔ گزشتہ ماہ اگست میں وزارت نے 34 اے پی جے عبدالکلام مارگ پرواقع ٹائپ-8 بنگلہ خالی کرالیا تھا۔ اس کے بعد وزارت کی طرف سے کہا گیا کہ اگرسابق نائب صدرجگدیپ دھنکھڑکو یہ بنگلہ پسند نہیں ہے تووزارت برائے شہری ترقیات ان کے لئے ایک اورآپشن کا بندوبست کرسکتی ہے۔ ضوابط کے مطابق، نائب صدرکے عہدے سے استعفیٰ دینے والے لیڈرکوراجدھانی دہلی کے لٹینس زون میں ٹائپ-8 بنگلہ یا ان کے آبائی مقام پر2 ایکڑ زمین دی جاتی ہے۔

9 ستمبرکوملے گا ملک کونیا نائب صدر

جگدیپ دھنکھڑ گزشتہ سال اپریل میں ہی نوتعمیرشدہ انکلیومیں شفٹ ہوئے تھے اورپارلیمنٹ بلڈنگ کے پاس چرچ روڈ پرواقع ہے۔ وائس پریسیڈنٹ انکلیوکوسینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت بنایا گیا ہے۔ نائب صدرکے عہدے سے جگدیپ دھنکھڑ کے اچانک استعفیٰ کے بعد سے ہی نائب صدر کا عہدہ خالی ہے۔ اب اس عہدے کے لئے الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ 9 ستمبرطے کی ہے۔ ملک کے دوسرے نمبرکے اعلیٰ عہدے کے لئے مرکز میں برسراقتدار این ڈی اے کی طرف سے مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو میدان میں اتارا گیا جبکہ انڈیا الائنس کی طرف سے سابق جج بی سدرشن ریڈی کو امیدواربنایا گیا ہے۔ اس طرح سے ملک کواگلا نائب صدر 9 ستمبرکوملے گا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read