Urdu Conclave 2026

Vice President Election 2025

شہری ترقی کی وزارت کی جانب سے، وزارت کے تحت اسٹیٹ ڈائریکٹرنے سابق نائب صدرجگدیپ دھنکھڑکے لیے 34 اے پی جے عبدالکلام مارگ پرواقع ایک ٹائپ 8 بنگلہ بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ اسے ان کے لئے الاٹ کردیا گیا ہے، لیکن اسے تیارہونے میں تقریباً 3 ماہ لگیں گے۔

جگدیپ دھنکھڑ1993 میں اجمیرضلع کی کشن گڑھ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب کئے گئے تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے پنشن کے لئے درخواست دی ہے۔

نائب صدر کا انتخاب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ انتخاب بھارتی آئین کے آرٹیکل 64 اور 68 کی دفعات کے تحت ہوتا ہے، جبکہ صدارتی و نائب صدارتی انتخاب ایکٹ 1952 کے مطابق الیکشن کمیشن اس کا نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے۔ آرٹیکل 66(1) کے تحت نائب صدر کا انتخاب سنگل ٹرانسفریبل ووٹ کے ذریعے تناسبی نمائندگی کے نظام سے کیا جاتا ہے اور ووٹنگ خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔