Bharat Express

Congress

سورت اوراندورکے بعد کانگریس کواوڈیشہ کی پوری سیٹ میں کانگریس امیدوارسچاریتا موہنتی نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

راہل گاندھی کا امیٹھی سیٹ چھوڑ کر رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے پیچھے الیکشن ہارنے کا ڈر نہیں بلکہ بی جے پی حکمت عملی کو ناکام کرنا مانا جا رہا ہے۔

وہ ملک کو سنبھالنے کی بات کرتے ہیں، لیکن نہ وہ امیٹھی کو سنبھال سکتے ہیں اور نہ ہی وایناڈ کو۔ اس بار رائے بریلی کے عوام انہیں سبق سکھائیں گے اور راہل گاندھی کو بڑے فرق سے شکست دیں گے۔

سیاسی حلقوں میں ان نشستوں کو گاندھی-نہرو خاندان کے گڑھ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ تاہم اس بار کانگریس نے امیٹھی پارلیمانی سیٹ سے غیر گاندھی خاندان کے ایک شخص کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

گاندھی خاندان کے وفادار کشوری لال شرما امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی جمعہ کی صبح 10:30 بجے خصوصی پرواز سے فرسات گنج ہوائی اڈے پہنچیں گے

ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہے کہ جب کچھ دن پہلے تک راہل گاندھی کے امیٹھی سے الیکشن لڑنے کی خبریں آ رہی تھیں تو پھر پارٹی نے کے ایل شرما کو کیوں منتخب کیا ؟

کانگریس نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا، سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں راہل گاندھی کو اتر پردیش کے رائے بریلی سے اور کشوری لال شرما کو امیٹھی سے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کانگریس کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر کے ایل شرما، جو رائے بریلی میں سونیا گاندھی کے لوک سبھا کے نمائندے تھے، نے رائے بریلی اور امیٹھی میں پارٹی دفاتر میں کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نامزدگی کی تیاری شروع کر دیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ آج لوگ بڑے مسائل سے جوجھ رہے ہیں لیکن ان پر بات نہیں کی جارہی ہے۔ وہ G-20، پاکستان اور چین اور بڑے بڑے واقعات کی بات کرتے ہیں، لیکن آپ کی جدوجہد کی بات نہیں کی جا رہی ہے۔

Lok Sabha Elections 2024: کانگریس پارٹی کہہ رہی ہے کہ کچھ گھنٹوں بعد امیٹھی اور رائے بریلی کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ وہیں دوسری طرف راہل گاندھی کے امیٹھی سے پرچہ نامزدگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔