Bharat Express

Congress

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ہندی میں پوسٹ کیا، “نریندر مودی وزیر اعظم نہیں ہیں، وہ ایک راجہ ہیں۔ ایک 'کٹھ پتلی راجہ ‘ جن کی ڈور ٹیمپو  والے ارب پتیوں کے ہاتھوں میں ہیں۔

ایودھیا میں صدر دروپدی مرمو کے درشن کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریسیوں کو ہمارے ملک کے صدر کے رام للا کے درشن پر بھی اعتراض ہے، یہ لوگ قبائلی بیٹی کی توہین کرنے سے باز نہیں آئے۔

اوڈیشہ کے کندھمال میں ایک عوامی جلسے کے دوران وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس پرجم کرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ سنبھل کر چلو پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے۔ مرے پڑے یہ لوگ ملک کے من کو بھی مار رہے ہیں۔

تین مرحلوں میں ہونے والی ووٹنگ کے بعد ملک کے سیاسی منظر نامے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ مودی کا اثر پورے ملک میں کم ہو رہا ہے۔ دن بہ دن قدم قدم پر اب وزیر اعظم مودی کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

کانگریس لیڈرپپویادونے پوسٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ انتخابی تشہیرکے لئے وہ رائے بریلی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ راہل گاندھی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ 

لکھنؤ میں ایک پروگرام کے دوران راہل گاندھی نے کہا، "میں کسی بھی پلیٹ فارم پر 'عوامی مسائل' پر وزیر اعظم کے ساتھ بحث کرنے کے لیے 100 فیصد تیار ہوں، لیکن میں انہیں جانتا ہوں

امت شاہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "آج میں انڈیا اتحاد کے لیڈروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاک مقبوضہ کشمیرہندوستان کا ہے اور اسے کوئی ہم سے نہیں چھین سکتا

یوپی کے سابق سی ایم اکھلیش یادو نے کہا، "ان لوگوں کو ویکسین مل گئی اور اب ویکسین بنانے والی کمپنی ویکسین کو واپس لے رہی ہے۔ یہ نہ صرف ہماری جانوں کے پیچھے پڑے ہیں بلکہ آئین کے پیچھے بھی پڑے ہیں۔"

پی ایم مودی نے مہاراشٹر کے نندوربر میں کہا کہ یہ نقلی شیوسینا والے مجھے زندہ گاڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ ایک طرف کانگریس ہے، جو کہتی ہے کہ مودی تیری قبر کھودے گی، دوسری طرف یہ نقلی شیو سینا مجھے زندہ گاڑنے کی بات کرتی ہے۔

حیدرآباد میں اسی انتخابی تشہیرکے دوران نونیت رانا نے اسدالدین اویسی اوراکبرالدین اویسی پرتنقید کرتے ہوئے 15 سیکنڈ والا بیان بھی دیا تھا۔