Bharat Express DD Free Dish

Congress

کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہم سب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جامعہ انتظامیہ لاٹھی کے زور سے طلبہ کی آواز کو نہیں دباسکتی ہے۔ انہوں نے زوردے کر کہا کہ جامعہ میں طلبہ یونین کی بحالی ہونے تک یہ لڑائی جاری رہے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی کے دوارکا میں یمنا کی بحالی سے متعلق 8,941 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کی سابقہ حکومتوں کو نشانہ بنایا۔

 یوپی اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی سے اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کانگریس رکن پارلیمنٹ اور کارگزار صدر عمران مسعود نے بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ بڑی چیز نہیں ہے۔ حکومت تبدیل کرنا بڑی چیز ہے۔

ششی تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہے، تشدد کی حمایت نہیں۔ پون کھیڑا نے الزام لگایا کہ اس طرح کے بیانیے کے ذریعے مسلمانوں کو فطری طور پر تشدد پسند، انتہا پسند، وحشی اور غیر مہذب دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ یورپ میں ہونے والے احتجاج کو محض ’مسلم مسئلہ‘ بناکر پیش کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق، اس کا بالواسطہ پیغام یہ ہے کہ ہندوستان کو بھی اپنے ’مسلم مسئلے‘ سے خبردار رہنا چاہیے۔

سینٹرل دہلی کے ڈی سی پی روہت راجبیر سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے نمائندوں کو بتایا گیا تھا کہ اس مدت کے دوران یہ مقام خالی ہے۔ اس کے بعد وہ پولیس سے رابطے میں آئے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری ان سے مسلسل بات چیت چل رہی تھی۔ تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے کانگریس کو این او سی منظور کر دی ہے، جس کے بعد پارٹی اپنی تیاریاں شروع کرے گی۔

مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی طالبہ اتھیرا وجین کی شکایت پر زیرو ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اتھیرا دہلی یونیورسٹی کی طالبہ اور این ایس یو آئی کی کارکن ہیں۔شکایت کے مطابق، اتھیرا نے الزام لگایا ہے کہ دہلی پولیس کے اہلکاروں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی، جس سے ان کے جسم کے کئی حصوں پر چوٹیں آئیں۔ ان کا دہلی کے ہارڈنگ اسپتال میں علاج جاری ہے۔

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران این ایس یو آئی کارکنوں کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کا معاملہ اٹھایا۔ طلبہ نے حراست میں لینے، پٹائی کرنے اور بدسلوکی کے سنگین الزامات عائد کیے۔

راہل گاندھی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ کے دفتر نے ان کے بیان کی تردید نہیں کی۔  انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی طویل عرصے تک جاری رہے گی۔

دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور متعدد مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ حفاظتی وجوہات کی بنا پر 12 اکتوبر کو شام 4 بجے تک کچھ میٹرو اسٹیشنوں کے داخلے اور خارجی راستے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بی جے ڈی اگرچہ کسی اتحاد میں بی جے پی کے ساتھ شامل نہیں ہے، لیکن مرکز کی سیاست میں کئی مواقع پر پارٹی نریندر مودی حکومت کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ تاہم 2024 کے انتخابات کے بعد بی جے ڈی کے سیاسی رخ میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔