Bharat Express

Congress

دہلی میونسپل کارپوریشن نے اس انتخاب کے لیے سفید، سبز اور گلابی رنگ کے کوڈ طے کیے ہیں۔ جس میں میئر کے عہدے کے لیے سفید بیلٹ پیپر سے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ قائمہ کمیٹی کے ارکان کے لیے گلابی بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا

Congress Leader Sonia Gandhi: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو دہلی کے سرگنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس درمیان گنگا رام اسپتال کی طرف سے ان کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا گیا ہے۔ اسپتال کے چیئرمین (بورڈ آف منیجمنٹ) ڈاکٹر اجے سوروپ نے بدھ کے روز اس کی جانکاری دی۔

Bharat Jodo Yatra: بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ اور ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ کے سابق چیئرمین اے ایس دلت منگل کے روز شامل ہوئے۔

Priynaka Gandhi on Bharat Jodo Yatra: سات دسمبر سے شروع ہوئی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج اترپردیش میں داخل ہوگئی ہے۔ مرکز میں اقتدار تک پہنچنے کے لئے اترپردیش میں کانگریس ازسرنو حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

لیکن ایسا نہیں ہے کہ سب کچھ یک طرفہ ہے۔ کچھ ایسے مسائل ہیں جو مودی اور بی جے پی کو پریشان کر سکتے ہیں۔ تمام تر کوششوں کے باوجود بے روزگاری کی بلند ترین سطح اب بھی مرکزی حکومت کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔

راہل نے 'دی بامبے جرنی' کے ساتھ انٹرویو میں کہا، انہیں 'پپو' کہے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ یہ ان کی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے دماغ میں ہے۔

اب تک یاترا 3200 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکی ہے۔اس کا سارا کریڈٹ راہل گاندھی کو دیتے ہوئے کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا  ہے کہ  سب نے ان 108 دنوں میں راہل جی کی جسمانی جدوجہد دیکھی ہےاورساتھ ہی لوگوں نے یاترا کو بدنام کرنے کی کوشش بھی دیکھی ہے

بی جے پی کے ریاستی ترجمان ہریش چندر سریواستو کا کہنا ہے کہ 2022 بی جے پی کے لیے کامیاب رہا۔ بی جے پی نے دوبارہ حکومت بنا کر تاریخ رقم کی۔ رام پور اور اعظم گڑھ کے ضمنی انتخابات میں کامیابی ملی

امت شاہ نے کہا کہ جب آپ کی حکومت تھی تو آپ نے جو کرنا تھا وہ کیا۔ ملک کے خلاف احتجاج کے لیے بیرون ملک سے ایک پائی بھی نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ غیر ملکی فنڈنگ کو ملک کے اندر ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ ملک مہنگائی، بے روزگاری، سماجی پولرائزیشن، جمہوری اداروں کا کمزور ہونا اور بار بار سرحدی مداخلت جیسے اہم اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے۔