Bharat Express DD Free Dish

CJP Protest

مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے تمام مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا دھرنا ختم کریں اور معمول کی صورتحال بحال کرنے میں انتظامیہ کا تعاون کریں۔تاہم سی جے پی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک ان کے مطالبات پر کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی گئی، اس لیے احتجاج ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے،

کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرہ کے درمیان کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے درمیان سوربھ داس اور آشوتوش رانکا نے مرکزی وزیر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد سی جے پی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ پوری تفصیل بتائی ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) اورحکومت کے درمیان بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے سی جے پی لیڈران کوملاقات کے لئے بلایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی جے پی کے لیڈر مرکزی وزیر جے پی نڈا سے ملاقات کریں گے۔

نیٹ پیپر لیک معاملے پر مودی حکومت کے خلاف ہو رہے پارلیمنٹ مارچ کو دہلی پولیس نے روک دیا۔ اس کے ساتھ ہی مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کر دیا۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس اور سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر ڈی ایم آر سی نے دہلی کے پانچ اہم میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ تاہم راجیو چوک اور سینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشنوں پر انٹرچینج کی سہولت حسبِ معمول جاری رہے گی۔

ان دنوں دہلی کا جنتر منتر ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ 1990 کی دہائی سے پہلے تک دہلی کا بوٹ کلب احتجاجی تحریکوں کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا تھا، لیکن 1988 کی کسان تحریک کے بعد وہاں احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس کے بعد جنتر منتر کو دہلی کا باضابطہ احتجاجی مقام مقرر کیا گیا، جو وقت گزرنے کے ساتھ ملک بھر کی مختلف تحریکوں اور احتجاجی مظاہروں کا سب سے اہم مرکز بن گیا۔

سی جے پی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے الزام عائد کیا ہے کہ حراست کے دوران دہلی پولیس نے ان کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کی۔ ان الزامات کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھائے ہیں اور حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ابھیجیت دیپکے نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنتر منتر پر ہی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے اور سونم وانگچک کی تحریک کو آگے بڑھایا جائے گا۔

سونم وانگچک کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں جنتر منتر سے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران تحریک کے منتظم ابھیجیت دیپکے نے دہلی پولیس کی کارروائی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے۔

نیٹ پیپر لیک معاملے میں مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن سونم وانگچک اور دیگر تمام مظاہرین کو دہلی پولیس نے جنتر منتر سے  جبراً ہٹا دیا۔ اتوار کی صبح کی گئی اس کارروائی کے دوران دھرنا مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا۔

نیٹ (NEET) امتحان تنازع کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ 18 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن سونم وانگچک کی صحت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ اس دوران اداکارہ راکھی ساونت نے ان کی جان کو قیمتی قرار دیتے ہوئے جذباتی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ خود جا کر ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کریں گی۔