Bharat Express DD Free Dish

CJP Protest

مانسون سیشن کے دوسرے دن بھی پارلیمنٹ میں خوب ہنگامہ ہوا۔ پیپرلیک پر بحث کا مطالبہ اور طلبا پرہوئے لاٹھی چارج سے متعلق اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے دونوں ایوانوں میں حکومت کو گھیرا۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے نے مائیک بند کرنے کا الزام لگایا۔

‎جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے نمائندوں سے مذاکرات کا آغاز کرے، پولیس کی زیادتیوں کی تحقیقات کرائی جائے اور طاقت کا بے جا استعمال کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی تعلیمی اصلاحات نافذ کرے جو امتحانی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کا ذریعہ بنے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران زخمی طلبا کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن نمبر- 8588833548 ہم آپ کے لئے لیگل ٹیم دستیاب کرائیں گے۔ ہم سب ایک ہیں۔ آپ سب ہمارے بچے ہو۔ آپ بالکل گھبرانا مت، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ لڑائی ہم مل کرلڑیں گے۔

کسانوں کے دہلی مارچ کے اعلان کے بعد انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہو گئی ہے۔ شمبھو بارڈر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ دونوں جانب سڑکوں پر بیریکیڈز لگا دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

پولیس نے مختلف مقامات سے متعدد مظاہرین اور تشدد میں ملوث افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ویڈیو فوٹیج کی مدد سے تشدد میں ملوث دیگر افراد کی بھی شناخت کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 10 آئی پی ایس اور ڈینیپس افسران شامل ہیں۔ پولیس کے پاس تشدد سے متعلق 40 سے زائد ویڈیوز موجود ہیں۔

ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ یہ ملک اپنے طلبہ، کسانوں، خواتین، مزدوروں اور ہر شہری کا ہے۔ اختلافِ رائے کوئی جرم نہیں اور نہ ہی سختی اور تشدد کو بہتر حکمرانی قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں عوام کی آواز کو دبانے کے بجائے اسے سنا جانا چاہیے۔ممتا بنرجی نے سی جے پی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نوجوان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں

اسی دوران ایک بڑی سیاسی پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ ایک طرف ایجوکیشن منسٹریا مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان ہوم منسٹرامت شاہ سے ملاقات کی اور اس پورے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ وہیں سی جے پی کے لیڈران نے بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ سی جے پی کے ترجمان سوربھ داس اورآشوتوش رانکا نے جے پی نڈا سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد سوربھ داس نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے آگے بات چیت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ تقریباً دو گھنٹے انتظار کے بعد انہیں نڈا سے 10 منٹ ملاقات کا موقع ملا اور انہوں نے اپنی تمام مطالبات تحریری طورپرمرکزی وزیرکوسونپ دیئے۔

پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی پلیٹ فارم پر افواہوں، غلط معلومات یا غیر مصدقہ مواد پر یقین نہ کریں اور نہ ہی اسے آگے پھیلائیں۔ پوسٹ میں کہا ’’شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف مستند ذرائع پر انحصار کریں اور امن، ہم آہنگی اور عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے میں دہلی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔‘‘

 سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ جب لوگ احتجاجی مظاہرہ کرتے تھے تو انگریزان کی بات سنتے تھے، اسی لئے آج پوری دنیا میں گاندھی کا احترام کیا جاتا ہے۔

احتجاج کے دوران دہلی پولیس نے یہ بیان جاری کیا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات گردش کر رہی ہیں کہ گیتانجلی نامی 12 سالہ بچی پر حملہ کیا گیا، اس کے بال کھینچے گئے، اس کے سر میں چوٹ لگی اور تقریباً 40 سے 50 دیگر افراد کے سر پھوڑ دیے گئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ معلومات غلط ہیں۔