Bharat Express DD Free Dish

Chirag Paswan

جے ڈی یو کے وزیر اشوک چودھری کے بھومیہار پر دیئے گئے بیان پر مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ غلط ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ کسی کو کسی خاص ذات کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

بہار کی حاجی پور لوک سبھا سیٹ سے لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے ایم پی اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

کانوڑ یاترا کے پیش نظر یوپی حکومت کی طرف سے دوکانداروں کے نام کو آویزاں کرنے کافرمان کافی بحث میں ہے، اپوزیشن کی جانب سے مسلسل اس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور اس فیصلے کو ہندو مسلم بھائی چارے کا خون کرنے والا بتایا جارہا ہے۔

سڑک پر زخمی شخص کو دیکھ کر چراغ نے اپنی گاڑی روک دی۔ وہ اس شخص کے پاس پہنچے جو زخمی حالت میں گرا ہوا تھا۔ نوجوان کی جسم خون میں لت پت تھی۔ چراغ کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی مدد کے لیے آگے آئے۔

گولڈن کے اہل خانہ قتل کی بڑی وجہ زمینی تنازعہ بتا رہے ہیں۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے منا چودھری نامی شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ پولیس اب قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔

چراغ پاسوان نے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے 'اگست میں حکومت کے گرنے ' سے متعلق بیان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ یہ کہتے رہیں گے، انہیں کارکنوں کو مصروف رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ سال میں تیاری نہیں کرسکے، اب کرنے جارہے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ  پارلیمنٹ چراغ پاسوان اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ "میرے والد کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد، پی ایم مودی نے ان کے ساتھ بہت عزت اوراحترام کا معاملہ کیا تھا ۔

اب مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے اس معاملے میں اپوزیشن پر بڑا حملہ کیا ہے۔ چراغ پاسوان نے اپوزیشن کے کے سریش کو میدان میں اتارنے کے پیچھے کی حقیقت کو بے نقاب کیا ہے۔

چراغ پاسوان کروڑوں لوگوں کے پسندیدہ ہیں۔ انہیں پسند کرنے والوں میں بھوجپوری سنیما کی ایک اداکارہ بھی ہے جس کا نام نشا دوبے ہے۔ نشا دوبے نے حال ہی میں چراغ کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

چراغ پاسوان کے والد رام ولاس پاسوان ملک کی چند سیاسی شخصیات میں سے ایک تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں 11 بار لوک سبھا الیکشن لڑا اور 9 بار کامیابی حاصل کی۔