Bharat Express DD Free Dish

Chirag Paswan

 آر جے ڈی کے قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ 243 سیٹوں میں سے "کم از کم نصف" پر مقابلہ کرے گی۔ ذرائع نے تاخیر کا ذمہ دار کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں اور مکیش ساہنی کی وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کو ٹھہرایا۔

2025 کے بہار اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 6 نومبر اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر 2025 کو ہوگا۔ انتخابی نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے پہلے کہا تھا کہ بہار میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

بہار میں این ڈی اے کی سیٹ شیئرننگ  پر جاری رسہ کشی کے درمیان چراغ پاسوان اور نتیاننگ رائے کی میٹنگ ہوئی ہے۔ اس کے بعد چراغ نے تمام قیاس آرائیوں روک لگادی ہے۔

ایسے میں جب ان سے کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک بار جب پارٹی 243 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دے گی، تو اس طرح کے سوالات اپنے آپ  ختم ہوجائیں گے۔

 بہار الیکشن 2025: بہار میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر صلاح و مشورہ جاری ہے۔ اس دوران چراغ پاسوان کے مطالبے نے این ڈی اے کے گیم پر بریک لگا دیےہیں۔

وزیراعظم کے پوسٹ پراظہار تشکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے ایکس پرلکھا، "میں اپنے والد کو اتنے خوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پی ایم مودی، آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔"

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے حوالے سے این ڈی اے میں نشستوں کی تقسیم پر غوروخوض جاری ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل (یونائٹڈ) کے درمیان سیٹ شیئرنگ پر بات ہو رہی ہے، جبکہ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)، جیتن رام مانجھی کی ہندوستانی عوام مورچہ، اور اوپیندر کشواہا کی راشٹریہ لوک مورچہ  پارٹی اپنے اپنے مطالبوںپر قائم ہیں۔

جی ایس ٹی اصلاحات کے حوالے سے جیتن رام مانجھی نے مرکزی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ اتنا بڑا تحفہ پہلے کسی حکومت سے توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا ’’میں 46 سال سے سیاست میں ہوں، اتنا بڑا تحفہ بھارت کے عوام کو کسی حکومت نے نہیں دیا۔ نریندر مودی حکومت صرف غریبوں کے لیے کام کرتی ہے۔‘‘

چراغ پاسوان نے ہفتہ کے روز ریاست کے امن و امان پر سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ مجھے اس بات کا دکھ ہوتا ہے کہ میں ایسی حکومت کی حمایت کر رہا ہوں جہاں جرائم پوری طرح سے بے لگام ہو گئے ہیں۔ اس پر قابو پانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انتظامیہ مجرموں کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔

ووٹروں کی نظرثانی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے انتخابات کے بائیکاٹ پر مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو ایک بار یہ لوگ بائیکاٹ کر کے دکھائیں۔ آر جے ڈی ایسی سیاسی پارٹی ہے جس میں اکیلے الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں ہے، بائیکاٹ کیا کریں گے؟