Bharat Express

Chhattisgarh News

چھتیس گڑھ کے سکما میں سی آرپی ایف کے نئے پولیس کیمپ پر منگل کو نکسلیوں نے حملہ کردیا۔ اس میں تین جوان شہید ہوگئے اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ بسترآئی جی سندر راج پی نے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔

چھتیس گڑھ میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے تین نکسلیوں کو مارگرایا ہے۔

'مہادیو بیٹنگ ایپ' کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ چارج شیٹ میں چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کا نام بھی شامل ہے۔ ای ڈی نے 5 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔جس میں شبھم سونی، امیت کمار اگروال، روہت گلاٹی، بھیم سنگھ اور اسیم داس کے نام ہیں۔

ایودھیا کے نئے تعمیر ہونے والے ہوائی اڈے کے بارے میں سابق سی ایم بگھیل نے کہا، "ہر جگہ ہوائی اڈے بننا چاہئے، کون روک رہا ہے لیکن آپ کیوں بیچ رہے ہیں؟" ایک ہوائی اڈہ بن رہا ہے اور دوسری طرف آپ اسے بھی بیچ رہے ہیں

بنیادی طور پر اترپردیش کے غازی پور کے گاؤں شیرپور کے رہنے والے اکھلیش رائے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

چھتیس گڑھ کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ پرتاپور تھانہ علاقہ کے تحت سادکتولا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی ایس ایف اور ضلع پولیس فورس کی مشترکہ ٹیم گشت کر رہی تھی۔

چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر ویشنو دیو سائے کی آج حلف برداری ہوئی ہے۔ رائے پور میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران نئے وزیراعلیٰ کو چھتیس گڑھ کی گورنر نےحلف دلایا ، ،سی ایم ویشنو کے علاوہ نائب وزیراعلیٰ کے بطور ارون ساو نے حلف اٹھایا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں تقریباً 5 کروڑ روپے کی نقد رقم ضبط کی۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ رقم مہادیو آن لائن بیٹنگ ایپ کیس کے آپریشن سے متعلق ہے۔

بلاس پور میں 19 اگست کو شری رام کلاتھ مارکیٹ اور ستیم چوک سے اگرسین چوک کے درمیان تقریباً 7 سے 8 دکانوں میں چوری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس پر بلاس پور کے ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

سنگھ دیو کے حامیوں کے مطابق، پارٹی ہائی کمان نے 2018 میں ریاست میں کانگریس کی زبردست جیت کے بعد سنگھ دیو کو ڈھائی سال کے لیے وزیر اعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔