Bharat Express DD Free Dish

Champions Trophy 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے بے حد انوکھا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل، پی سی بی نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی تحریرمیں دے کہ ہندوستانی حکومت نے پاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

اے این آئی کی ایک خبر کے مطابق ٹیم انڈیا کے چیمپئنس ٹرافی کے لیے پاکستان جانے کا امکان نہیں ہے۔ دبئی یا سری لنکا میں میچز کی میزبانی کے لیے بی سی سی آئی آئی سی سی سے بات کرے گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ٹیم انڈیا اپنے میچ دبئی یا سری لنکا میں کھیلے اور باقی میچز پاکستان میں ہوں۔

ٹیم انڈیا چمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنی مہم کا آغاز کب سے کرے گی؟ کس دن کونسا مقابلہ ہوگا؟ ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ کب ہے؟ ایسے سوالوں کے جواب سامنے آچکے ہیں۔ حالانکہ ابھی طے نہیں ہے کہ ٹیم انڈیا ٹورنا منٹ کھیلنے پاکستان جائے گی یا نہیں۔

راجیو شکلا نے کہا، 'چیمپئن ٹرافی کے معاملے میں حکومت ہند ہم سے جو بھی کرنے کو کہے گی، وہ کیا جائے گا۔ ہم اپنی ٹیم تبھی بھیجتے ہیں جب حکومت ہند اجازت دے گی۔ اس معاملے میں ہم حکومت ہند کے فیصلے پر چلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے ہندوستانی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاوضہ چاہئے۔

Champions Trophy 2025: افغانستان نے ورلڈ کپ 2023 میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ ٹیم نے اس کے ساتھ ہی تاریخ رقم کردی ہے۔ اس نے پہلی بار چمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔