Bharat Express

Cash recovery row

جج یشونت ورما کے گھر نقدی ملنے کو لے کر جاری تنازعے کے درمیان حکومت نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کا ان کے ’’پیرنٹ ہائی کورٹ‘‘ الہ آباد تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کالجیم نے پیر کے روز گھر سے نقدی ملنے کے معاملے میں پھنسے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کو الہ آباد ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کے جج کی رہائش گاہ سے بڑی مقدار میں برآمد نقدی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی میں دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے اور مؤثرجانچ کرنے کے احکامات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔