Bharat Express-->
Bharat Express

Blast in Peshawar

پاکستان کے پشاور میں جمعہ کی نمازکے دوران ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہوا، جس میں کئی لوگوں کے مارے جانے کی خبرہے۔ دھماکہ کے وقت مسجد میں بڑی تعداد میں لوگ نماز ادا کررہے تھے۔

حالانکہ، ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مسجد کے امام صاحبزادہ نور الامین بھی دھماکے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکا تقریباً 1:40 بجے اس وقت ہوا جب ظہر کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔

سیکورٹی حکام کے مطابق اس دوران اگلی صف میں بیٹھے خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لے جایا گیا ہے۔