Bharat Express

BJP

سی ایم نتیش کمار کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاؤں چھونے کے سوال پر مرتیونجے تیواری نے کہا کہ یہ نتیش کمار کو زیب نہیں دیتا۔ نتیش کمار سینئر لیڈر ہیں اور انہیں بہار کی عزت کم نہیں کرنی چاہئے۔

این ڈی اے کو اس بار 293 سیٹوں کے ساتھ اکثریت ملی ہے۔ مسلسل تیسری باراین ڈی اے نے اکثریت حاصل کرلی ہے اور وہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں آج نریندرمودی کو لیڈر منتخب کیا جا رہا ہے۔

اگرچہ بی جے پی کی شکست کی کئی وجوہات ہیں، لیکن ذات پات کی مساوات کو نظر انداز کرنا اور کئی جگہوں پر غلط امیدواروں کا انتخاب اس کی شکست کی ایک بڑی وجہ تھی۔

ٹی ڈی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی نے چھ بڑی وزارتوں کا مطالبہ این ڈی اے کے سامنے رکھا ہے۔ ٹی ڈی پی لوک سبھا اسپیکر کا عہدہ بھی چاہتی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہر چیز پر ٹی ڈی پی کا موقف لچکدار ہے۔

جے ڈی یو ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ نتیش کمار نے تین وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے چار ممبران پارلیمنٹ کے لیے ایک وزارت کا فارمولہ حکومت کے سامنے رکھا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے جن لوگوں نے آخری وقت میں پارٹی بدلی تھی، ان کے لئے یہ الیکشن بری خبرلے کرآیا۔ پارٹی بدلنے والے اکثرلیڈران کوہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس لیڈر منیش تیواری کو 2 لاکھ 16 ہزار 657 ووٹ ملے۔ وہیں بی جے پی امیدوار سنجے ٹنڈن کو 2 لاکھ 14 ہزار 153 ووٹ ملے۔

چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں جیت اور لوک سبھا انتخابات میں ٹی ڈی پی کی شاندار کارکردگی پر ووٹروں کا مزید شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم این ڈی اے میں ہی رہیں گے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلی بار 1998 میں 26 سال کی عمر میں گورکھپور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور جیت گئے۔ اس کے بعد وہ 1999، 2004، 2009 اور 2014 میں گورکھپور سے لوک سبھا الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچے۔

بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بہت سے مرکزی وزراء کو میدان میں اتارا تھا، جن میں سے کئی لیڈر جیت گئے ہیں، جب کہ کئی کو شکست کا ذائقہ چکھنا پڑا ہے۔