Bharat Express DD Free Dish

BJP government

وزیر اعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے جمعہ کو بھارت اور عمان کے درمیان تجویز کردہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کو منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ ملک میں ٹرین حادثات کی تعداد میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تاریخی کمی درج کی گئی ہے۔ وزیر کے مطابق مالی سال 2025-26 میں صرف 11 ٹرین حادثے رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کمی تقریباً 93 فیصد ہے، جو ریلوے کی سکیورٹی اصلاحات کی بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

کلکی دھام کے پیٹھادھیشور، آچاریہ پرمود کرشنم نے دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو کلکی دھام کی تعمیر کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کلکی کتھا اور کلکی پٹکا جیسے روحانی اور تنظیمی امور پر بھی گفتگو کی۔ یہ ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے سرکاری رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر این ڈی اے کے ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا۔ یہ دعوت نہ صرف اتحاد کا پیغام تھی بلکہ سرمائی اجلاس کے دوران مشترکہ حکمتِ عملی کو مستحکم کرنے کی کوشش بھی تھی۔

دہلی حکومت نے بدھ کے روز ایک اہم اور تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے دارالحکومت کے انتظامی نقشے میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اب تک 11 اضلاع پر مشتمل دہلی کو از سرِ نو منظم کرتے ہوئے اسے 13 اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو تیز، آسان اور مؤثر سرکاری خدمات فراہم کرنا ہے۔

اتر پردیش میں ایک نیا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ کے وزیر اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے اپنی ایک نئی فوج تشکیل دینے کا اعلان کیا، جس کا نام ’راشٹریہ سہیل دیو سینا (آر ایس ایس)‘ رکھا گیا ہے۔ نام کے باعث اس تنظیم کی موازنہ سیدھے طور پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے کی جانے لگی ہے، جس سے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اورحزب اختلاف کے لیڈرراہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کرکے بی جے پی کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا ، کہا بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترواننت پورم سے رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے بدھ کے روز واضح طور پر کہا کہ وہ ویر ساورکر کے نام پر دیا جانے والا کوئی ایوارڈ قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی اس سے متعلق کسی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”آرگنائزر کی جانب سے میرا نام اعلان کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے، یہ سب کچھ میری اجازت کے بغیر کیا گیا‘‘۔

گوا کے علاقہ اَرپورا میں نائٹ کلب میں ہفتہ کی شب لگی خوفناک آتشزدگی نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ المناک حادثے میں چار سیاحوں سمیت کلب کے 21 ملازمین کی جان چلی گئی۔ واقعے کے بعد ریاستی حکومت اور پولیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے واضح کیا ہے کہ ملزمین کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔

سواہد دِوَس کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آسام تحریک میں جان قربان کرنے والے تمام شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آسام تحریک بھارت کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور ناقابلِ فراموش باب ہے، جسے ملک ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گا۔