Urdu Conclave 2026

BJP Delhi

بی جے پی رکن اسمبلی پروین کھنڈیل وال نے وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کو خط لکھ کر دہلی کا نام بدل کر ‘اندرپرستھ’ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اس میں اے ایس آئی کی کھدائی اور مہا بھارت کا حوالہ دیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے خط میں اور کیا کہا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، جدید سہولیات سے آراستہ یہ نیا دفتر دہلی میں بی جے پی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے اور کارکنان و رہنماؤں کے لیے ایک مرکزی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ یہ عمارت جدید کمیونیکیشن سسٹمز، میٹنگ ہالز اور پارٹی پروگراموں کی ہم آہنگی کے لیے مخصوص دفاتر سے لیس ہے۔

"یہ ترنگا یاترا صرف بی جے پی کے لیے نہیں، بلکہ ہر دہلی والے کے لیے ہے، چاہے وہ عام آدمی پارٹی سے ہو یا کانگریس سے، سب کو اس میں شامل ہونا چاہیے تھا۔" منوج تیواری

دہلی میں27 سال بعد اقتدار میں واپس آنے والی بی جے پی اب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو لے کر ایک بڑی میٹنگ کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی نے پیر (17 فروری) کو مقننہ پارٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں بی جے پی اور کانگریس نے اس سیٹ سے اپنے امیدوار بدلے ہیں۔ کانگریس نے جتیندر کوچر اور بی جے پی نے ستیش اپادھیائے کو نامزد کیا ہے۔

دہلی بی جے پی نے تیسری فہرست میں صرف ایک نام جاری کیا، کراول نگر کے ایم ایل اے موہن سنگھ بشٹ کو مصطفی آباد سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔

اروند کجریوال نے کہا کہ آج آپ کے لیے خوشی کا دن ہے۔ برہم سنگھ تنور دہلی کی سیاست کا ایک بڑا چہرہ ہیں۔ 50 سالوں سے دہلی کے لوگوں کی مختلف طریقوں سے خدمت کر رہے ہیں۔ دو بار چھتر پور اور ایک بار مہرولی سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ دہلی کی ترقی میں انہوں نے بہت تعاون کیا ہے۔

مودی کے جنم دن کو یادگار بنایا ، اس موقع سے منوج تیواری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج ہمارے پارلیمانی حلقہ میں دو مقام پر خون عطیہ کیمپ لگایا کر پی ایم مودی کے جنم دن کو یادگار بنایا گیا۔

دہلی سے بی جے پی کے سابق اراکین پارلیمنٹ جن کے اس بار ٹکٹ کٹ گئے جیسے گوتم گمبھیر، رمیش بدھوڑی، پرویش ورما، میناکشی لیکھی اور ڈاکٹر ہرش وردھن کا نام بھی شامل ہے۔

گوتم گمبھیر نے 22 مارچ 2019 کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بی جے پی نے انہیں مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا تھا۔ گوتم گمبھیر نے عام آدمی پارٹی کے آتشی اور کانگریس کے ارویندر سنگھ لولی کو شکست دے کر یہ سیٹ جیتی تھی۔