Bharat Express DD Free Dish

Bihar Election

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے پہلے آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر کے این ڈی اے حکومت پر سخت الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بیس سال کی حکومت میں غربت، بے روزگاری اور نقل مکانی میں اضافہ ہوا ہے۔

راشٹریہ جنتا دل کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے این ڈی اے کے رہنماؤں کے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا جن میں کہا گیا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے 200 سے زائد سیٹوں پر جیت حاصل کرے گا۔ میسا بھارتی نے کہا، ’’مگر یہاں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے جا رہی ہے‘‘۔

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو کے نوکری دینے کے وعدے کو ’جھوٹا اور ناممکن‘ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ پردھان نے کہا کہ تیجسوی یادو کے والد لالو پرساد یادو کے دورِ حکومت میں ’نوکری کے بدلے زمین‘ گھوٹالہ ہوا تھا اور آج انہی کے بیٹے دوبارہ نوکریوں کے وعدے کر رہے ہیں۔

امت شاہ نے این ڈی اے کی دوبارہ حکومت بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور پہلے ہی مرحلے میں لالو کی پارٹی کا صفایا ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں ہی طے ہو چکا ہے کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت بننے والی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس اور راجد پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لالو-رابڑی اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں اور سونیا گاندھی اپنے بیٹے کو وزیر اعظم بنانا چاہتی ہیں۔ "میں دونوں کو کہنا چاہتا ہوں، نہ لالُو یادو کا بیٹا وزیراعلیٰ بنے گا اور نہ ہی سونیا گاندھی کا بیٹا وزیر اعظم بنے گا۔

بہار کے سیتامڑھی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی سے قبل ہی عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی لوگ نہ صرف ریلی کے منتظر ہیں بلکہ مودی حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں اور سیتا ماتا کے لیے مجوزہ مندر کی تعمیر پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ”وہ ووٹ دے کر مودی جی کا قرض چکائیں گے“۔

امت شاہ نے وزیر اعظم مودی کی عوامی فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت اب تک 85 لاکھ کسانوں کو ہر سال چھ ہزار روپے بطور امداد دیے جا رہے ہیں۔ بہار میں اگلی این ڈی اے حکومت بننے پر کسانوں کو سالانہ نو ہزار روپے دیے جائیں گے۔

راہل گاندھی نے عوام سے وعدہ کیا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت کسی ایک ذات یا مذہب کی حکومت نہیں ہوگی، یہ ہر شہری کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت میں پورے بہار کی آواز ہوگی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے بھبھوا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور اس کے حامیوں پر سخت حملہ کیا۔ وزیراعظم نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج آر جے ڈی کا گانا چل رہا ہے ’مارب سکسّر کے، چھ گولی چھاتی میں‘۔ یہی ’جنگل راج‘ والوں کا طور طریقہ اور پلان ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے اورنگ آباد میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر سخت حملہ بولا۔ وزیر اعظم نے عوام کو خبردار کیا کہ ’’یہ لوگ خود کہہ رہے ہیں کہ اگر بھیا کی حکومت آئی تو کٹّہ-پھرَوتی چلے گی۔ لیکن بہار کو اب ایسی کٹّہ حکومت نہیں چاہیے‘‘۔