کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی۔
بانکا: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعرات کے روز الزام عائد کیا کہ بہار میں ’ووٹ چوری‘ کی کوشش ہو رہی ہے۔ بانکا ضلع کے امرپور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ’ووٹ چوری‘ کا منصوبہ پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے یہی کام ہریانہ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں کیا، اور اب یہی کام بہار میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے کئی لیڈران نے جمعرات کو بہار میں ووٹ ڈالا، اور انہی لیڈران نے دہلی کے انتخابات میں بھی ووٹ دیا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ ایک طرف بی جے پی کے لیڈران کو ایک سے زیادہ بار ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ دوسری طرف ان لوگوں کے ووٹ کاٹے جا رہے ہیں جو کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں۔
راہل گاندھی نے دیا ہریانہ کی مثال
ہریانہ کی مثال دیتے ہوئے راہل گاندھی نے پھر دعویٰ کیا کہ ہریانہ کی ووٹر لسٹ میں 22 جگہوں پر برازیل کی ایک خاتون کی تصویر لگی ہے۔ ایک ہی ووٹر کا نام اور تصویر ایک بوتھ میں 100 بار درج ہے۔ ایک گھر کے پتے پر 500 ووٹر رجسٹر ہیں، لیکن جانچ میں پتہ چلا کہ وہاں کوئی رہتا ہی نہیں۔
انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کا انتخاب بی جے پی نے چوری کیا ہے۔ میں نے اس کے صاف ثبوت ملک کے سامنے رکھے ہیں، لیکن اس پر بی جے پی اور الیکشن کمیشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔
آئین میں ہندوستان کی عوام کی آواز
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بہار میں بھی فرضی ووٹر لسٹ لائی جائے گی اور بی جے پی کے لوگ فرضی ووٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے، لیکن بہار کی عوام ایسا نہیں ہونے دے گی، وہ پولنگ بوتھ پر کھڑی ہو کر ’ووٹ چوری‘ کو روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین میں ہندوستان کی عوام کی آواز ہے، لیکن بی جے پی کے لوگ امیروں کی مدد کرنے، عوام کا پیسہ لوٹنے اور آئین کو کچلنے کے لیے ’ووٹ چوری‘ کرتے ہیں۔
ووٹ چوری نہیں ہونے دے گی بہار کی عوام
امرپور کی عوام سے انہوں نے کہا کہ میں صرف یہی کہنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے لوگ بہار کی عوام کو نہیں جانتے۔ بہار کی عوام کسی بھی قیمت پر ’ووٹ چوری‘ نہیں ہونے دے گی۔
راہل گاندھی نے عوام سے کیا وعدہ
راہل گاندھی نے عوام سے وعدہ کیا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت کسی ایک ذات یا مذہب کی حکومت نہیں ہوگی، یہ ہر شہری کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت میں پورے بہار کی آواز ہوگی۔ اس حکومت میں دلت، مہا دلت، پچھڑا، انتہائی پچھڑا، اقلیت، غریب اعلیٰ ذات، کسان، مزدور اور نوجوان سمیت ہر طبقے کی آواز شامل ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



