Bharat Express

Bharat Jodo Nyay Yatra

راہل گاندھی نے کہا کہ آج کسی بھی سیکٹر میں انصاف نہیں ہو رہا ہے ۔ اور انصاف کیلئے آبادی کے حساب سے شراکت داری بہت ضروری ہے اور یہ صحیح آبادی تب پتا چلے گی جب ذات پر مبنی مردم شماری ہوگی ۔ یہ ذات پر مبنی مردم شماری سماج کا ایکسرے ہے اور اس ایکسرے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کونسی برادری اور کونسی ذات کے لوگوں کی حالت کیا ہے

ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’اگر نریندر مودی ایک اور الیکشن جیت گئے تو ملک میں آمریت آئے گی۔‘‘ وہ اڈیشہ کے بھونیشور میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کررہے تھے

جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں کہا، ''حلف لینے کے بعد نتیش کمار اپنا مفلر راج بھون میں بھول گئے۔ جب وہ  اپنا مفلر لینے راج بھون گئے تو گورنر حیران رہ گئے کہ اس بار 15 منٹ بھی نہیں گزرے۔

کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر شکیل احمد خان نے بتایا ہے کہ راہل گاندھی کشن گنج میں جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد وہ منگل (30 جنوری) کو پورنیہ اور بدھ (31 جنوری) کو کٹیہار میں ایک بڑی ریلی کریں گے۔

راہل گاندھی کا خطاب اور بنگال میں اٹھائے گئے مسائل سے انڈیا اتحاد کی مستقبل کی حکمت عملی اور اس میں ترنمول کانگریس کی پوزیشن بھی کافی حد تک واضح ہو جائے گی۔

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا اس وقت آسام میں ہے۔ اس یاتر میں شامل ہونے کے لئے الائنس کے اتحادیوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

ایک پروگرام کے موقع پر، ہمنتا بسوا سرما نے کہا، "ہم نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کرے گی اور انہیں (راہل گاندھی) لوک سبھا انتخابات کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔لوک سبھا انتخابات چند مہینوں میں ہونے والے ہیں۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کو نشانہ بناتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا، "اس ملک کے بہت سے وزرائے اعلیٰ دہلی کو خوش کرنے کے لیے کسی بھی سطح پر جھکنے کے لیے تیار ہیں۔

جو بھی آسام کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں اجمل آرڈر لے کر ایک منٹ میں کردیتے ہیں ۔انتخاب میں ان کی مدد کرتے ہیں  اور جو بھی آپ کے سی ایم چاہتے ہیں بدرالدین اجمل اس کو فوراً کرتے ہیں ۔اس لئے یہاں کانگریس  صرف بی جے پی  ہی نہیں بلکہ اس کی بی ٹیم کے خلاف بھی لڑ رہی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر کے اس زبانی حملے سے پہلے کانگریس کے موجودہ سربراہ ملکارجن کھڑگے نے آسام میں راہل اور کانگریسیوں کی سیکورٹی کے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا تھا۔