Bharat Express DD Free Dish

Bharat Express CMD

مہاکوی گوپال داس’نیرج‘ کی آٹھویں برسی کے موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اور مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے مشترکہ اشتراک سے خصوصی پروگرام ’کارواں گیتوں کا.. نیرج‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کی مکمل تفصیلات ملاحظہ فرمائیں۔

غازی پور پریس کلب نے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کو غازی پور میں منعقد ہونے والے خصوصی یومِ صحافت پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔

سنجے دت کی فلم ’آخری سوال‘ (Aakhri Sawal) کا دہلی میں شاندار پریمیئر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، معروف شاعر کمار وشواس اور بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی  اوپیندر رائے سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

بھارت کے چیف جسٹس جسٹس سوریہ کانت نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے بڑھتے اثرات اور اس سے جڑے سماجی خطرات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اگر انسانی اقدار اور سماجی انصاف سے دور ہو جائے تو یہ معاشرے میں نئی قسم کی ناانصافیاں پیدا کر سکتی ہے۔

معروف قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کی شہرۂ آفاق تخلیق ”رشمی رتھی“ کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر دہلی میں ایک شاندار فکری و ادبی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس باوقار تقریب میں ہندوستان کے چیف جسٹس سوریہ کانت بطور مہمان خصوصی مرکزی خطاب پیش کریں گے۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین و ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

پروگرام کا بنیادی مقصد مکالمے کے ذریعے حکومت اور سماج کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ اس دوران کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی جن کا براہِ راست تعلق عوام اور سرکاری پالیسیوں سے ہے۔

یہ تقریب صبح 10 بجے نیلسن منڈیلا آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے شریک ہوں گے۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس میڈیا کے میدان میں بدلتے رجحانات، تحقیق اور تعلیمی ترقی کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے میجا کے کاشی پرساد سنگھ انٹرمیڈیٹ کالج کے سالانہ پروگرام میں انسانی تہذیب کی تاریخ اور جدید بھارتی معاشرے کی ذہنی جمود پر تنقید کی۔

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں مطالعہ ایک عادت کے طور پر اپنایا جاتا ہے، وہیں ہمارے معاشرے میں کتابوں سے دوری بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 150 کروڑ کی آبادی کے باوجود عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کی کمی اس بات کا اشارہ ہے کہ ہمیں اپنی تعلیمی اور فکری سمت پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے پریاگ راج کے میجا میں ’معیاری تبدیلی‘ کافامولا دیا اور کبیر و بدھ کی اقدار کو دولت سے بالاتر قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح غیر معمولی بنا جا سکتا ہے۔