Bharat Express DD Free Dish

Bajrang Dal

مبینہ گئورکشک مونومانیسر کی رہائی کے مطالبہ سے متعلق ہندو تنظیموں نے سڑک پرخوب ہنگامہ بھی کیا اورسائبرسٹی گروگرام میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے ڈی سی کو میمورنڈم سونپا۔ اس دوران تمام ہندو تنظیموں کے سینکڑوں کارکنان نے مونو مانیسر کو ضمانت دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بجرنگ دل لیڈر مونو مانیسر راجستھان پولیس کی ریمانڈ پر ہے۔ اس دوران اس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ جنید اور ناصر کو سبق سکھانے کے لئے 8 دن پہلے ہی گینگ نے پوری پلاننگ کی تھی۔

راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹ میکا گاؤں کے باشندہ جنید عرف جونا (35 سال) اورناصر(25 سال) کا مبینہ طور پراغوا کرلیا گیا تھا اوران کی لاش ہریانہ کے بھوانی کے لوہارو میں ایک جلی ہوئی کارمیں ملی تھی۔

سیاست کی ڈگرہی ایسی ہے، جہاں وقت اورماحول دیکھ کر فیصلے لئے جاتے ہیں اور بیان تبدیل کئے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 سے قبل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بھوپال میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے کہا، "بجرنگ دل غنڈوں اور سماج دشمن عناصر کا ایک گروپ ہے... یہ ملک سب کا ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ملک کو تقسیم کرنا بند کریں۔

مونو مانیسر نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا پوسٹ  سے کچھ نہیں ہوا۔ ہم نے پہل نہیں کی، ان کی طرف سے کی گئی ہے۔ مومن خان کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی۔ ایم ایل اے مومن خان اس کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ نوجوان یوٹیوبرز بھی ہیں جو کئی دنوں سے لوگوں کو اکسا رہے تھے۔

جج نے سماعت کے دوران کہا کہ وی ایچ پی کے پروگراموں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ریاستوں سے صرف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ ان میں اشتعال انگیز تقریریں نہ ہوں۔ ان پروگراموں کی وجہ سے تشدد نہ پھیلے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو پولیس کو اس پر ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریاست کے وزیر داخلہ انل وج نے بھی ہریانہ میں تشدد پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوح میں صورتحال قابو میں ہے۔ وزیر داخلہ وج نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ نوح میں حالات قابو میں ہیں۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا تھا کہ جو لوگ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی بات کر رہے ہیں وہ سب غدار ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اگر ہندو ملک بنانے کی بات کرنے والے غدار نہیں تو مسلم ملک کا مطالبہ کرنے والے بھی غدار نہیں ہیں

کانگریس کے منشور میں کیے گئے وعدے کا ذکر کرتے ہوئے ملنڈ پرانڈے نے کہا کہ اس کے بعد کانگریس نے راجستھان، چھتیس گڑھ اور ہماچل سمیت کئی ریاستوں میں بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔