The UP Files: فلم ‘دی یوپی فائلز’ کی ریلیز سے قبل منوج جوشی نے کہا یوپی کے پاس سب کچھ ہے، لیکن …’
منوج جوشی نے کہا، "بطور ریاست یوپی میں گزشتہ برسوں میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں اور فلمیں ہمارے ملک کے لوگوں کی کہانیاں شیئر کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
Ayodhya Masjid: سونے سے لکھی آیات والی کالی اینٹ کی بنیاد، اسلام کے پانچ ستون پر مبنی پانچ مینار اور زعفرانی قرآن… ایسی ہو گی ایودھیا کی مسجد
ایودھیا میں بننے والی مسجد کی بنیاد اسی مقدس کالی اینٹ سے رکھی جائے گی۔ یہ مسجد کی تعمیر میں استعمال ہونے والی پہلی اینٹ ہوگی۔ مقدس کالی اینٹ کی نقاب کشائی 12 اکتوبر 2023 کو آل انڈیا رابتہ مسجد میں ایک تقریب میں کی گئی۔
Bharat Ratna: لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن دینے کے اعلان پر مولانا توقیر رضا نے کہا- ‘تو پھر جنگ کا ماحول ہوجائے’
مولانا نے کہا کہ آج نفرت کا جو بازار گرم ہے اس کے ذمہ دار لال کرشن اڈوانی ہیں۔ انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ مسلمان وطن سے محبت کی وجہ سے صبر کرتے ہیں۔ اگر ہمارے نوجوان ہمارے قابو سے باہر ہو گئے تو بھارت میں جنگ کا ماحول پیدا ہو جائے گا۔
Ram Mandir Opening: مسلمانوں نے 500 سال تک نماز ادا کی،منظم طریقہ سے چھین لی گئی بابری مسجد ‘، رام مندر کے افتتاح سے قبل اسد الدین اویسی کا بڑا بیان
اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ یہ یقینی طور پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ یہ ٹائٹل سوٹ کیس تھا۔ عدالت نے عقیدے کی بنیاد پر کہا کہ ہم یہ زمین مسلمانوں کو نہیں دے سکتے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ مندر کو گرا کر مسجد نہیں بنائی گئی۔
‘سنی وقف بورڈ نے زمین پر چھوڑا تھا دعویٰ، سپریم کورٹ کے باہر ہوا ایودھیا تنازعہ کا حل…’ شنکر آچاریہ اویمکتیشورا نند کا بڑا دعویٰ
شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورا نند نے دعویٰ کیا ہے کہ سنی وقف بورڈ نے بابری مسجد پراپنا حق چھوڑنے کا حلف نامہ عدالت میں دیا تھا۔ اس کے بعد ایودھیا تنازعہ کا حل عدالت کے باہر ہوا۔
Ram Mandir Inauguration: اسدالدین اویسی کے بیان پر اچاریہ لوکیش مونی کا پلٹ وارکہا: کچھ ڈر اچھا ہوتا ہے
اسد الدین اویسی نے ایکس پر ایک ویڈیو کے ذریعے کہا تھا کہ وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے نہ ڈریں۔ اس نے کہا کہ ہم صرف اسی سے ڈرتے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ،اللہ کے سوا ہم کسی اور سے نہیں ڈرتے۔
Ram Mandir Fact Check: بابری مسجد سے تین کلو میٹر دور بن رہا ہے رام مندر! سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی کیا ہے حقیقت؟
ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح سے متعلق زوروشور سے تیاریاں چل رہی ہیں اور رام بھکتوں میں جوش کا ماحول ہے۔ اس درمیان رام مندر سے متعلق سوشل میڈیا پربڑا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
RSS Chief Mohan Bhagwat remarks on Babri Masjid:بابری مسجد کی شہادت پر آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا متنازع بیان
سرسنگھ چالک نے کہا کہ دنیا کی بیشتر ثقافتیں وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہو گئیں لیکن ہندو ثقافت ہر طرح کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا وجود برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ آج بھی ہندوستان میں شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ہر شخص کا ماننا ہے کہ ہمیں اس طرح جینا ہے کہ دنیا اسے دیکھ کر جینا سیکھے۔
Asaduddin Owaisi Targets Govt: اقتدار میں موجود لوگ ہماری مساجد کو لالچی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، اس لیے مساجد کی حفاظت کریں:اویسی
انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ مدارس اور مساجد کو آباد رکھا جائے۔اس دوران انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مساجد کوغیر آباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اویسی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں۔
PM Modi Ayodhya Visit : یہ ایودھیا کی خوش قسمتی ہے کہ پی ایم مودی یہاں آئے – اقبال انصاری
بابری مسجد کے حامی اقبال انصاری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے پہلے کہا، 'وزیر اعظم یہاں آ رہے ہیں۔ ہم ان کا استقبال بھی پھولوں سے کریں گے۔





