Bharat Express

Baba Ramdev

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود رام دیو نے گمراہ کن اشتہارات کا سلسلہ اسی رفتار سے جاری رکھا۔ جس کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر عدالت کا رخ کیا۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ہما کوہلی اور جسٹس احسن الدین امان اللہ نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود گمراہ کن اشتہارات کا سلسلہ جاری ہے۔

سپریم کورٹ نے مرکز کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس اشتہار پر پتنجلی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں عدالت کو وضاحت کرے جس میں ذیابیطس، بی پی، تھائرائیڈ، دمہ، گلوکوما اور گٹھیا وغیرہ جیسی بیماریوں سے "مستقل راحت، علاج اور خاتمے" کا وعدہ کیا گیا تھا۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا تھا اور یوگا گرو رام دیو پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ایلوپیتھی علاج کے خلاف بیان دینے کے ساتھ ساتھ رام دیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ ایسے اشتہارات بھی دے رہے ہیں،

عدالت نے کہا کہ ہم اس معاملے کو ایلوپیتھی بمقابلہ آیوروید کی بحث نہیں بنانا چاہتے۔ بلکہ وہ عرضی گزاروں کی طرف سے اٹھائے گئے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ مرکزی حکومت کو عدالت کے سامنے گمراہ کن طبی اشتہارات سے نمٹنے کا منصوبہ پیش کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 22 جنوری کو ایودھیا میں بنے رام مندرکا افتتاح  کریں گے۔ اس تقریب کے لیے ہندوستان اور بیرون ملک سے بہت سے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے۔ اس کے تحت چاروں شنکراچاریوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

بابا رام دیو نے کہا ”کشتی فیڈریشن کے صدراورجنسی استحصال کے سنگین الزام ہیں۔ ان کی فوری گرفتاری ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلوانوں کا جنترمنترپربیٹھنا اورکشتی فیڈریشن کے صدرپرجنسی استحصال کے الزام لگنا یہ بہت ہی شرمناک بات ہے۔