Bharat Express DD Free Dish

Aurangzeb Controversy

تشدد رات 8 سے 8:30 بجے کے درمیان عروج پر تھا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز کو مداخلت کرنا پڑی۔ تشدد ناگپور کے ہنسپوری علاقے میں پھیل گیا، جہاں نامعلوم افراد نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

وشوہندو پریشد اوربجرنگ دل کے ذریعہ سنبھاجی نگر سے اورنگ زیب کی قبر ہٹائے جانے سے متعلق ہنگامہ آرائی کو طول دیا جا رہا ہے۔ ہندو تنظیموں نے وارننگ دی کہ اگراورنگ زیب کا مقبرہ ہٹایا نہیں گیا تو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔

وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج پوری ریاست میں تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

کالکی دھام کے سرو آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ سناتن دھرم کسی کی قبر کو توڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سناتن مرنے والوں سے لڑنا نہیں سکھاتا، سناتن دھرم ان تمام روحوں کا احترام کرتا ہے جو مر چکے ہیں۔ ہم دشمن کی بھی توہین نہیں کرتے۔

وی ایچ پی نے کہا کہ ہم مطالبہ کریں گے کہ شیواجی مہاراج کی مقدس سرزمین سے اورنگ زیب کی قبراور اورنگ زیبی ذہنیت کو مکمل طورپرختم کیا جائے۔ اورنگ زیب کا مقبرہ مہاراشٹرکے سمبھاجی نگرمیں ہے اوراس نے مہاراج سنبھاجی کوبہت اذیتیں دے کرقتل کیا تھا، اس لئے ایسے شخص کی قبرنہیں ہونی چاہئے۔

عدالت کے سامنے ابوعاصم اعظمی کی طرف سے دلیل دی گئی کہ ان کا یہ تبصرہ کسی شخص کی توہین کرنے یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے نہیں کیا گیا تھا۔ ان کے وکیل مبین سولکرنے عدالت کوبتایا کہ ایف آئی آر میں ان کے مؤکل کے خلاف کسی جرائم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

مہاراشٹرمیں اورنگ زیب کی قبر کو منہدم کرانے کے مطالبہ پر وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا ہے کہ یہ اے ایس آئی کی محفوظ یادگار ہے اوراس کے لئے قانونی عمل کی پیروی ضروری ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈرابوعاصم اعظمی کی طرف سے اورنگ زیب کی تعریف پرسیاسی تنازعہ مزید گہرا ہوگیا ہے۔

 سی ایم فڑنویس ممبئی میں 'شری گرو تیگ بہادر جی مہاراج' کے 350 ویں یوم شہادت کے موقع پر منعقد 'گرمت سماگم' پروگرام میں پہنچے تھے، جہاں انہوں نے یہ بیان دیا۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کے مغل حکمراں اورنگ زیب سے متعلق دیئے گئے بیان سے سیاست عروج پر ہے۔ اب مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا ہے کہ ابوعاصم اعظمی کو ضرور جیل میں ڈالا جائے گا۔

مہاراشٹرمیں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے ذریعہ اورنگ زیب سے متعلق دیئے گئے بیان پر کافی ہنگامہ ہوا اور انہیں بجٹ سیشن سے معطل کردیا گیا۔ اس پراکھلیش یادو نے بھی ردعمل کا اظہارکیا ہے۔