Bharat Express DD Free Dish

Asian Games

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین نے مجموعی طور پر 341 میڈل جیتے، جب کہ میزبان جاپان 269 میڈل کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا۔جنوبی کوریا نے 150 میڈل حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ ہندوستان 85 میڈل کے ساتھ چوتھے مقام پر رہا۔

جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم، مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں نے بھی جیتا سونے کا تمغہ

ایشین گیمز 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی باکسر کپل پوکھریا کا اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ اور اولمپک گیمز میں ملک کے لیے میڈل جیتنا ہے۔ کپل نے 90 کلوگرام زمرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ملیشیا کو 5-1 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ پی ایم مودی نے اس سفر کو بھارتی ہاکی کے لیے غیر معمولی قرار دیا۔

پرنوی شرتھ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور انہوں نے صرف 5 سال کی عمر میں گولف کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ وہ اس وقت ہندوستان کی باصلاحیت گالفرز میں شمار ہوتی ہیں۔ سال 2015 میں انہوں نے ’لیڈیز برٹش ایمیچر اسٹروک پلے چیمپئن شپ‘ جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا کہ وہ یہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون گولفر بنیں۔2016 میں پرنوی شرتھ نے پروفیشنل گولف کی دنیا میں قدم رکھا۔

فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں 27-29 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک مرتبہ پیچھے رہنے کے بعد واپسی کرنا تیراندازی جیسے کھیل میں آسان نہیں ہوتا، خاص طور پر جب جنوبی کوریا کا اس کھیل میں طویل عرصے سے مضبوط ریکارڈ رہا ہے۔،

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم ہوگئی۔ آئیچی-ناگویا گیمز میں ہندوستانی باکسرز نے مجموعی طور پر 6 تمغے جیتے، جن میں 3 گولڈ اور 3 برونز میڈل شامل ہیں۔اس سے پہلے پروین ہڈا اور لولینا بورگوہین بھی گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ پروین نے چینی تائپے کی نیئن چن چے کے خلاف سخت فائنل مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

ایشیئن گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے سامنے 112 رنز کا ہدف رکھا ہے۔

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی برتری قائم رکھی۔ پہلے سیٹ میں بھارتی تیراندازوں نے پرفیکٹ 60 کا اسکور کیا، جبکہ چین کی ٹیم 58 پوائنٹس ہی بنا سکی۔ اس کے بعد بھارت نے میچ کے اختتام تک اپنی برتری برقرار رکھی۔جیوتی، چکیتا اور پریتیکا نے 24 میں سے 22 شاٹس پر 10 پوائنٹس حاصل کیے،

کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی فائنل کو لے کر ٹیموں، منتظمین اور کرکٹ شائقین میں تشویش برقرار ہے۔ اگر سیمی فائنل بھی بارش کی نذر ہوئے تو ٹیموں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور مقابلوں کے شیڈول پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایشیئن گیمز 2026 کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والا مقابلہ بھی نشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں ہی کھیلا جانا ہے۔