وزیر اعظم مودی نے ایشیائی کھیلوں میں 100 میڈل جیتنے پر دی مبارکباد، 10 اکتوبر کو کریں گے استقبال
Prime Minister Modi congratulated on winning 100 medals in Asian Games: ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے 100 میڈل حاصل کرنے کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ 10 اکتوبر کو ہندوستانی دستے کا خیرمقدم کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، “ہر حیرت انگیز کارکردگی نے تاریخ رقم کی اور ہمارے دلوں کو فخر سے منور کر دیا۔
A momentous achievement for India at the Asian Games!
The people of India are thrilled that we have reached a remarkable milestone of 100 medals.
I extend my heartfelt congratulations to our phenomenal athletes whose efforts have led to this historic milestone for India.… pic.twitter.com/CucQ41gYnA
— Narendra Modi (@narendramodi) October 7, 2023
میں 10 اکتوبر کو ایشین گیمز کے اپنے دستے کا خیرمقدم کروں گا اور کھلاڑیوں سے بات کروں گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ بہت پرجوش ہیں کہ ہم نے 100 تمغوں کا کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا، ”ایشین گیمز میں ہندوستان کے لیے ایک اہم کامیابی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں اپنے ان شاندار کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کوششوں سے ہندوستان نے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔
مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ
#WATCH | Delhi: On India touching 100th medal mark in Asian Games, Union Sports Minister Anurag Thakur says, “…My greetings to all the athletes on behalf of 140 crore Indians. They are an inspiration for the sportspersons of the future… In the history of 72 years of the Asian… pic.twitter.com/FCwTUh2Zga
— ANI (@ANI) October 7, 2023
ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے 100 ویں میڈل کے ہدف کو چھونے پر، مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ، “… 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وہ مستقبل کے کھلاڑیوں کے لیے ایک نئے میل کا پتھر ثابت ہوںگئے… تاریخ میں ایشیائی کھیلوں کے 72 سال میں، ہمارے کھلاڑیوں نے متعدد عالمی ریکارڈ توڑ کر نئے ایشیائی ریکارڈ بنائے ہیں… پی ایم مودی کے وژن اور ان کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات، اور ہمارے کھلاڑیوں کی محنت اور عزم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہندوستان نے 100 میڈل جیتے ہیں۔ .. میں ان ایشین گیمز میں تاریخ رقم کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔”
#WATCH | Hangzhou Asian Games: On winning the silver medal in individual compound archery and India’s 100 medal mark, Archer Abhishek Verma says, “It feels good… I had won two medals in 2014 and one medal in 2018 as well…India is growing very well… We are getting support of… pic.twitter.com/m0RHiDiafx
— ANI (@ANI) October 7, 2023
یہ بھی پڑھیں: اس ہفتے ریلیز ہوئی 3 فلمیں بھی نہیں روک سکی جوان کی کمائی کی رفتار،30 دن بعد بھی SRK کی فلم کر رہی ہے اچھی کمائی
انفرادی کمپاؤنڈ (individual compound archery)تیر اندازی میں چاندی کا تمغہ جیتنے اور ہندوستان کو 100 تمغوں تک لے جانے پر آرچر ابھیشیک ورما کہتے ہیں، “یہ اچھا لگتا ہے… میں نے 2014 میں دو تمغے جیتے اور ایک 2018 میں بھی… ہندوستان بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ .. ہمیں ہر طرح کا تعاون مل رہا ہے… تیر اندازی بہت اچھی طرح سے ترقی کر رہی ہے… ہم اگلی بار 200 سے زیادہ تمغے جیتنے کی کوشش کریں گے
بھارت ایکسپریس