Bharat Express

Asian Games 2023: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے چین میں  رقم کی تاریخ ، سری لنکا کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا

اسمرتی مندھانا نے سری لنکا کے خلاف فائنل میچ کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا میچ؟ جانئے کب اور کہاں ہوگا مقابلہ

Asian Games 2023: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے چین میں جاری ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ہماری ٹیم نے کرکٹ میچ کے فائنل میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر یہ گولڈ  میڈل جیتا تھا۔ فائنل میں سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دی۔ جس میں تیتاس نے اکیلے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لے رہی تھی۔ایسے میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ کے اوراق میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

اسمرتی نے میچ میں سب سے زیادہ بنائے

اسمرتی مندھانا نے سری لنکا کے خلاف فائنل میچ کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ مندھانا کے علاوہ جمائمہ روڈریگس نے 40 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہمارے کھلاڑی تیتاس سادھو نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ سری لنکا کی جانب سے انوکا رنویر، سوگندھیکا کماری اور اودیشیکا پربودھینی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سروس بحال ہوتے ہی منی پور تشدد میں لاپتہ دو طالب علموں کی لاشوں کی تصاویر وائرل

ٹیم  انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی

یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ گرل فرینڈ کی سہیلی نے بنایا جسمانی تعلقات کا دباؤ، منع کرنے پر کاٹ دیا پرائیویٹ پارٹ

فائنل میچ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔ اس طرح سری لنکا کو 117 رنز کا ہدف دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 97 رنز بنا سکی۔ ایسے میں ہماری ٹیم نے سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read