Bharat Express

Asia Cup Final

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 کی چیمپئن بن گئی ہے۔ اس نے فائنل میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹیم انڈیا نے محمد سراج کے 6 وکٹوں کی بدولت آسان جیت درج کی۔

انڈین کرکٹ ٹیم نے قریب چار سال بعد یعنی پانچویں سال میں ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل مقابلے میں شکست دے کر ٹیم انڈیا نے  آٹھویں بار یہ خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے یہ فائنل مقابلہ بغیر کسی پریشانی کے جیت لیا ہے

کامیاب گیندبازی کے بعد محمد سراج نے کچھ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے پہلے میں نے کئی بار ایسی کوشش کی کہ مجھے پانچ وکٹ مل جائے ، ایک بار چار وکٹ مل گئی تھی لیکن پانچ نہیں مل پائی ، تب مجھے یہ احساس ہوا کہ جتنا آپ کے نصیب میں ہوگا آپ کو اتنا ہی ملے گا۔

محمد سراج نے ایک اوور میں چار وکٹ لے کر سری لنکائی بلے بازی کی کمر توڑ دی ۔ اس کے بعد مسلسل وکٹ گرتا رہا ۔ محمد سراج نے 6 وکٹ گرادیئے۔ بمراہ نے ایک اور ہاردک پانڈیا نے بھی تین  وکٹ لے کر سری لنکا کی پوری ٹیم کو 15 اور میں 50 رن پرہی پویلین بھیج دیا ہے۔

ایشیا کپ کا ٹائٹل میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہو سکتا ہے۔

بھارت نے 4 پوائنٹس کے ساتھ ایشیا کپ 2023 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے اب بھی دو دو پوائنٹس ہیں۔ فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کو کسی بھی قیمت پر شکست دینا ہوگی۔