Bharat Express DD Free Dish

Asia Cup 2023: پانچ بڑی تبدیلیوں کے ساتھ فائنل میں اترے گی ٹیم انڈیا، سری لنکا دے گا ان 11 کھلاڑیوں کو موقع

ایشیا کپ کا ٹائٹل میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہو سکتا ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہی رہنے والی ہے۔

Asia Cup Final IND vs SL: ایشیا کپ کا فائنل کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ ٹائٹل میچ ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ ایشیا کپ فائنل کے لیے روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کا پلیئنگ 11 کیا ہوگا؟ دراصل، وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو اور محمد سراج بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں تھے۔ لیکن فائنل میچ کے لیے ان کھلاڑیوں کی واپسی تقریباً یقینی تصور کی جا رہی ہے۔

ان کھلاڑیوں کی پلیئنگ 11 میں واپسی یقینی

ایشیا کپ فائنل کے لیے پلیئنگ 11 میں آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی جگہ واشنگٹن سندر کو موقع مل سکتا ہے۔ دراصل، اکشر پٹیل پوری طرح سے فٹ نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے اکشر پٹیل کے متبادل کے طور پر واشنگٹن سندر کو بلایا ہے۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو اور محمد سراج کی واپسی کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والے سوریہ کمار یادو، تلک ورما، شاردل ٹھاکر، محمد شامی اور پرسدھ کرشنا کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ 11

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

سری لنکا کی ممکنہ پلیئنگ 11

پتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس (WK)، سدیرا سمروکرما، چارتھ اسلانکا، دھننجے ڈی سلوا، داسن شناکا (کپتان)، ڈنتھ ویلز، سہان اراچگے، پرمود مدوشن اور متھیشا پتھیرانا۔

یہ بھی پڑھیں- Asia Cup 2023: سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے دی شکست، ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا اور بھارت کا ہوگا مقابلہ  

کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی دونوں ٹیمیں

ایشیا کپ کا ٹائٹل میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کولمبو کے آر  پریم داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہو سکتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read