Bharat Express

Asia Cup 2023

Asia Cup 2023: کولمبو میں ہندوستان کے خلاف سپر-4 میچ کے دوران لگی شدید چوٹ کے سبب نسیم شاہ ایشیا کپ 2023 کے باقی میچوں سے باہرہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ ٹیم میں 22 سال کے خطرناک تیز گیند باز کو شامل کیا گیا ہے۔

بھارت نے 4 پوائنٹس کے ساتھ ایشیا کپ 2023 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے اب بھی دو دو پوائنٹس ہیں۔ فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کو کسی بھی قیمت پر شکست دینا ہوگی۔

Asia Cup 2023: پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف اور نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ چوٹ سے پریشان ہیں۔ ان کی جگہ ریزرو پلیئرس کو بلایا گیا ہے۔ 

ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ 2023  میں سری لنکا کو سپر-4 مقابلے میں 41 رنوں سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی کرلی ہے۔ اس میچ میں کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔

ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ونڈے انٹرنیشنل میں 10 ہزار رنوں کا اعدادوشمار پارکرلیا ہے۔ روہت شرما نے 241 اننگوں میں 10 ہزار رن بنا لئے۔ وراٹ کوہلی نے 205 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

 ہندوستانی ٹیم نے بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم کو 228 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ ونڈے میں ہندوستان کی یہ سب سے بڑی جیت ہے۔

India vs Pakistan, Asia Cup 2023: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کولمبو میں ریزرو ڈے پر میچ کھیلا جا رہا ہے، جس میں وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کی جوڑی نے شاندار اننگ کھیلی اور دونوں بلے بازوں نے سنچری لگائی۔

India vs Pakistan Colombo Weather Today: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ریزرو ڈے پر میچ کھیلا جا رہا ہے۔ یہ مقابلہ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا نے کل کے اسکور 24.1 اووروں میں 2 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 147 رن سے آگے کھیلنا شروع کردیا ہے۔

مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث پاک بھارت میچ کو ریزرو ڈے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب یہ زبردست میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ کل سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کل 50 اوورز کا مکمل میچ کھیلا جائے گا۔ یعنی ٹیم انڈیا 24.1 اوور سے آگے کھیلے گی۔

Babar Azam On India vs Pakistan Match: بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم پاکستان کے علاوہ سری لنکائی سرزمین پرمسلسل مقابلے کھیل رہی ہے۔ ہمارے کھلاڑی سری لنکائی حالات سے بہتر طریقے سے واقف ہیں۔