Bharat Express

Arvind Kejriwal Bail

جسٹس سوریہ کانت اوراجول بھوئیاں کی بینچ کے سامنے 5 ستمبرکواس معاملے میں لمبی بحث ہوئی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوشراب گھوٹالہ معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے پران کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے خوشی ظاہرکی۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے لیڈران اورکارکنان کومبارکباد دی۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوشراب گھوٹالہ معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس بھوئیاں کی بینچ نے سی بی آئی معاملے میں یہ ضمانت دی ہے۔

دہلی کے سی ایم کیجریوال نے شراب پالیسی کیس میں ضمانت اور سی بی آئی سے گرفتاری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری کو چیلنج کرنے والی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ جمعہ کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔

دراصل، اروند کجریوال دہلی شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی کے ذریعے اپنے خلاف درج مقدمے میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجل بھویان کی بنچ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کیا ہے۔

سپریم کورٹ آج (14 اگست) چیف منسٹر کیجریوال کی درخواست پر سماعت کرے گا جس میں انہوں نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کو برقرار رکھا گیا ہے۔

عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جمعرات (20 جون 2024) کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو ضمانت دے دی تھی۔

جمعرات کو مسلسل دوسرے دن سی ایم کیجریوال کی درخواست ضمانت پر دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی ایم کیجریوال کے وکیل اور ای ڈی کے دلائل سنے۔ عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔