Adani AGM 2026: اے آئی سے ڈیٹا سینٹر تک، گوتم اڈانی نے بتایا بھارت کے انفراسٹرکچر کا مستقبل
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اڈانی اے جی ایم 2026 کے دوران مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا سینٹرز، توانائی، ہوائی اڈوں اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گروپ نے مالی سال 2025-26 کے دوران 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے اور آئندہ پانچ برسوں میں 45 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
Amit Shah Review Meeting: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیشنل سائبر کرائم ہیلپ لائن کا لیا جائزہ، نظام کو مزید مؤثر بنانے کی جاری کیں ہدایات
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930 کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی جدید کاری اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظام نافذ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ نئی انتظامی حکمتِ عملی کے تحت شکایات کے اندراج کے عمل کو مزید تیز بنایا جائے گا، کال مینجمنٹ کے نظام کو بہتر کیا جائے گا اور متاثرین کو بروقت اور مؤثر مدد فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا۔
Big Decision on AI & Supercomputing: اے آئی اور سپر کمپیوٹنگ پر بڑا فیصلہ! بھارت سلوواکیہ کی یونیورسٹی میں اے آئی چیئر قائم کرے گا، وزیراعظم مودی کو سرکاری اعزاز سے نوازا گیا
وزیراعظم نریندر مودی کے سلوواکیہ کے دارالحکومت براتسلاوا پہنچنے پر وہاں کے وزیراعظم رابرٹ فیتسو نے تاریخی براتسلاوا قلعے میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، خلائی تعاون، پُرامن جوہری توانائی، قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل اختراع، تعلیم، ثقافت اور ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Adani & Jabil Strategic Alliance: اڈانی انٹرپرائزز اور جبیل کا بھارت میں اے آئی ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر پلیٹ فارم قائم کرنے کا ہدف
اس شراکت داری کے تحت جبیل کی جدید انجینئرنگ، سپلائی چین اور مینوفیکچرنگ مہارت کو اڈانی گروپ کے وسیع انفراسٹرکچر نیٹ ورک، گرین انرجی پورٹ فولیو، لاجسٹکس صلاحیت اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیٹا سینٹر کاروبار کے ساتھ جوڑا جائے گا، تاکہ دنیا بھر میں اے آئی سے لیس ڈیٹا سینٹر ہارڈویئر کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جا سکے۔
Bharat Innovates 2026: بھارت اِنوویٹس 2026 کا آغاز، بھارتی اسٹارٹ اپس اور تحقیقی اداروں کو ملے گا عالمی پلیٹ فارم
"بھارت اِنوویٹس 2026" کے ذریعے عالمی سرمایہ کاری کو بھی متوجہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزارت کا ماننا ہے کہ بھارت میں ابھرنے والی نئی ٹیکنالوجیز اور اسٹارٹ اپس عالمی سطح پر بے پناہ امکانات رکھتے ہیں۔ اسی لیے اس پروگرام کے ذریعے بھارتی کاروباری اداروں اور اختراعی منصوبوں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں، وینچر کیپیٹل فرموں اور صنعتی نمائندوں سے جوڑا جا رہا ہے۔
Beauty and Health Care Through AI: مصنوعی ذہانت کے ذریعے حسن اور صحت کی دیکھ بھال، جے پور میں جدید کلینک کا آغاز, استھیٹکس کے شعبے میں نئی پیش رفت
دنیا بھر میں جمالیاتی طب کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی جلد کی موجودہ حالت، عمر کے اثرات، جلدی داغ دھبوں، جلد کی ساخت اور بالوں کی صحت کا تفصیلی جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے معالجین کو بہتر فیصلے کرنے اور زیادہ مؤثر علاج تجویز کرنے میں مدد ملتی ہے۔
Artificial Intelligence: آسٹریلیا کے معروف اسکول میں درجنوں طلبہ پر امتحانی بے ضابطگی کا الزام، امتحان میں اے آئی کے استعمال پر نمبروں میں کٹوتی
پرنسپل کے مطابق تعلیمی اداروں میں اے آئی کا بڑھتا ہوا استعمال ایک نئی اور سنجیدہ چیلنج کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانات اور تعلیمی جانچ کے عمل میں مصنوعی ذہانت پر مبنی مدد کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے دیانت داری اور مساوات متاثر ہوتی ہے۔
PM Modi Addresses Indian Diaspora in The Hague: بھارت بڑے خواب دیکھ رہا ہے، نوجوان اے آئی اور سیمی کنڈکٹر کے شعبوں میں قیادت کرنا چاہتے ہیں: پی ایم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں دنیا کی سب سے بڑی اور کامیاب اے آئی سمٹ کی میزبانی کی ہے۔ اس سے قبل ملک نے کامیابی کے ساتھ جی-20 سربراہی اجلاس کا بھی انعقاد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسی کامیابیاں الگ نہیں رہیں بلکہ جدید بھارت کی نئی شناخت بن چکی ہیں۔
Codex Comes to Smartphones: اوپن اے آئی کا بڑا قدم، چیٹ جی پی ٹی موبائل ایپ میں ‘کوڈیکس’ فیچر لانچ
اوپن اے آئی نے بتایا کہ اس فیچر کے ذریعے یوزربراہ راست چیٹ جی پی ٹی موبائل ایپ پر اپنے پروجیکٹس سے متعلق لائیو اپ ڈیٹس دیکھ سکیں گے۔ اس میں اسکرین شاٹس، ٹرمینل آؤٹ پٹ، ٹیسٹ رزلٹس، کمانڈ اپروول اور کوڈ میں ہونے والی تبدیلیوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
Gautam Adani: اڈانی گروپ کس طرح بھارت کو AI کے دور کے لیے تیار کر رہا ہے؟ گوتم اڈانی نے بتایا مستقبل کا ویژن
گوتم اڈانی نے کہا کہ AI اکانومی کی پہلی اور سب سے اہم پرت “پاور لیئر” ہے، کیونکہ سستی اور قابلِ اعتماد بجلی کے بغیر پروسیسنگ، نیٹ ورکنگ اور ڈیٹا انفراسٹرکچر ممکن نہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ توانائی اور انٹیلی جنس اب قومی ترجیحات بن چکی ہیں





